مظفر آباد، سیرت کمیٹی کی شہرسنوارومہم چوتھے روزبھی جاری‘ہرطبقہ زندگی کے افرادصفائی ستھرائی کے عمل میں شریک

منگل 16 دسمبر 2014 16:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء)مسلم لیگ ن کے سربراہ وقائدحزب اختلاف قانون سازاسمبلی راجہ فاروق حید،ایم ایل اے سٹی بیرسٹر افتخارعلی گیلانی نے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ پیر محمدسلیم چشتی کے ہمراہ ”شہرسنوارومہم“کے دوران شہرمیں دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کی اپیل پر ”شہرسنوارومہم“کے تحت دارالحکومت سمیت شہرومضافات میں صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کے عمل میں شامل مختلف شعبہ ہاء زندگی کے افراد باشعور شہریوں،طلباء،اساتذہ،وکلاء،صحافیوں،سماجی رضاکاروں،اہلسنت کی تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان،تاجررہنماؤں اور تاجرتنظیموں کے جملہ ذمہ داران سمیت میلادمصطفی کمیٹیوں اوردیگرتمام احباب،خواتین وحضرات کوسراہتے ہوئے اپنی گفتگومیں کہاکہ حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی آمدکی خوشی میں خلق خدا کو راحت پہنچانے کے لئے فلاح کا کام کرنامیلادالنبی ﷺ کا حقیقی پیغام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی آمد سے پسے ہوئے طبقات،غرباء ومساکین کو سہاراملااور انہیں جینے کا شعورملا،آپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانے والے آپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم ہی کی مبارک سنتوں کو زندہ کرتے ہوئے مخلوق خداکی فلاح اور آسانی کا فریضہ انجام دے کر میلادا لنبی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے اس پیغام کو عام کررہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صاحبزادہ پیرمحمد سلیم چشتی نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی عوامی فلاح کے اس عمل کو جاری رکھے گی۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر ”شہرسنوارومہم“معاشرے میں امن و محبت کے فروغ کے ساتھ ساتھ مثبت سوچ اور خدمت خلق کے جذبہ کو فروغ دیناہے۔دریں اثناء ”شہرسنوارومہم“کاسلسلہ آج چوتھے روزبھی زوروشورسے جاری ہے۔

شہرکی تاجربرادری سمیت اہلسنت کی مختلف چھوٹی بڑی تنظیمیں صفائی کے عمل میں شریک ہیں۔انجمن محی الاسلا م صدیقیہ،صدیقی ایجوکیشنل کمپلیکس پلہیر، تاجران گھڑی پن دومیل، تاجران بینک روڈ،تاجران مین بازار، سینٹرل پلیٹ،خواجہ بازاراپراڈہ، تاجران سبزی منڈی،بزم انوارمصطفی سنڈھ گلی،میلادمصطفی کمیٹی ائیرپورٹ،تاجران امبوربازارابوربزم عاشقان نصیر،میلادمصطفی کمیٹی چہلہ بانڈی،سمیت دیگرمختلف بازاروں‘سڑکوں‘قبرستانوں اور گلی محلوں میں صفائی کے عمل میں شامل ہیں ۔

طلباء کا ایک گروپ شہرمیں مقدس اوراق کو جمع کررہاہے۔المصطفیٰ کی ٹیمیں مختلف مقامات سے سڑکوں کی دیواروں پر آرائشی اندازسے رنگ وروغن کرنے میں مصروف ہے۔قائداعظم برج دومیل،علامہ اقبال برج، المصطفیٰ چوک نیلم پل،سبزی منڈی،اپراڈہ ،قبرستان شاہ عنائت ولی،امبوربازار،بینک روڈ ،المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی سمیت دیگرمقامات پر صفائی کے عمل میں سینکڑوں افرادنے رضاکارانہ طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضانے کہا ہے کہ مرکز ی سیرت کمیٹی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کی آمدپر ربیع الاول کے استقبال میں ”شہرسنوارومہم“ کی اپیل کی ہے۔الحمدللہ یہ مہم کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ اس مہم میں ہرطبقہ زندگی کے افرادنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی