بحیرہ قطب شمالی میں برف اندازوں سے زیادہ سخت جان ثابت ہوئی ہے ،مبصرین
بدھ 17 دسمبر 2014 14:55
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)بحیرہ قطبِ شمالی کی برف شاید بہت سے مبصرین کے اندازے سے زیادہ سخت جان ثابت ہوئی ہے۔اندازوں کے مطابق اگرچہ عالمی حدت نے قطب شمالی کو برف کے ایک آزاد تودے کی طرح کر دیا ہے لیکن یورپ کے کریو سیٹ مشن کے مطابق ایسا ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔اس خلائی جہاز نے اکتوبر میں، جب گرمیوں کے بعد برف جمنا شروع کر دیتی ہے، 7500 کیوبک کلو میٹر برف کی تہہ کا معائنہ کیا۔
یہ سنہ 2013 سے کچھ ہی کم تھی جب 8,800 کیوبک کلو میٹر کا معائنہ کیا گیا تھا۔دو ٹھنڈی گرمیوں نے نہ صرف برف کی اس چادر میں اضافہ کیا بلکہ اس کے حجم کے کافی حصے کو برقرار بھی رکھا۔اگرچہ یہ برف 1980 کی دہائی کی اکتوبروں کی برف سے بہت کم ہے جو کہ 20,000 کیوبک کلو میٹر تک تھی، پھر بھی ایسی کوئی شہادت نہیں ہے کہ اس کی تباہی ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
یونیورسٹی کالج لندن کے نرک سینٹر فار پولر آبزرویشن اینڈ ماڈلنگ (سی پی او ایم) کی ریچل ٹلنگ کہتی ہیں کہ ’ہمیں نظر آتا ہے کہ حجم کم سے کم ہوتا جا رہا ہے، لیکن پھر ذرا نسبتاً کم گرم موسم آتا ہے تو یہ واپس آ جاتا ہے اور ایک نیا معیار بنا لیتا ہے۔
’سو ادھر جو ہو رہا ہے وہ ایک ایسی تنزلی ہے جو کہ ٹیڑھے میڑھے دانتوں کی طرح ہے، جہاں ہم حجم تو کھو دیتے ہیں لیکن پھر جب ایک سال ذرا برف پگھلنے کا موسم چھوٹا ہوتا ہے تو برف کا کچھ حصہ واپس آ جاتا ہے۔ ہمیں نظر آتا ہے کہ حجم کم سے کم ہوتا جا رہا ہے، لیکن پھر ذرا نسبتاً کم گرم موسم آتا ہے تو یہ واپس آ جاتا ہے اور ایک نیا معیار بنا لیتا ہے۔ سو ادھر جو ہو رہا ہے وہ ایک ایسی تنزلی ہے جو کہ ٹیڑھے میڑھے دانتوں کی طرح ہے، جہاں ہم حجم تو کھو دیتے ہیں لیکن پھر جب ایک سال ذرا برف پگھلنے کا موسم چھوٹا ہوتا ہے تو برف کا کچھ حصہ واپس آ جاتا ہے۔برطانوی تحقیق کار اس ہفتے سان فرانسسکو میں ہونے والی امیریکن جیوفیزیکل یونین کی موسمِ خزاں کے اجلاس میں اپنا کام پیش کر رہی ہیں۔کریو سیٹ یورپی سپیس ایجنسی (ایسا) کا قطب شمالی کی مانیٹرنگ کے لیے مختص کردہ پلیٹ فارم ہے۔اس پر بہت ہی جدید ریڈار کا نظام نصب ہے جس کی مدد سے سائنسدان بحیرہ قطب شمالی پر برف کی تہہ پر نظر رکھتے ہیں۔2010 میں لانچ کی جانے والی سیٹیلائیٹ نے گزشتہ تین برسوں میں موسمِ خزاں کے برف کے حجم میں کمی دیکھی تھی۔ اس میں سب سے زیادہ کمی 2011 اور 2012 میں 5,300 اور 5,400 کیوبک کلومیٹر دیکھی گئی تھی۔ لیکن پھر اگلے دو برسوں میں ٹھنڈے موسم کے ساتھ ہی برف میں کمی کے اس رجحان میں بھی کمی آئی۔اب کریو سیٹ کے پانچ سال کی اکتوبر کی اوسط کافی مستحکم حجم ظاہر کرتی ہے، بلکہ اس میں سنہ 2012 میں تو تھوڑی سی بہتری بھی نظر آئی۔تاہم کریو سیٹ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ قطب شمالی میں مستقبل کے رجحانات کے متعلق کوئی پیشن گوئی کرنے سے پہلے ابھی بہت لمبے عرصے کے لیے بہت زیادہ ڈیٹا اکٹھا کرنا ضروری ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر