پشاور واقعہ کے شہداء کی یاد میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون پر شمعیں اور چراغ روشن کئے گئے، شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش،

شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں

بدھ 17 دسمبر 2014 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کرام کی یاد میں بدھ کی شب متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون پر شمعیں اور چراغ روشن کئے گئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی اراکین عائشہ آفتاب ،فرزانہ ظفر ، حیدرآبا د زون کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،زبیراحمد خان ،صابر حسین قائم خانی سمیت علمائے کرام ،تاجر ، صنعتکار ، کالجز کے پروفیسرز ، اساتذہ کرام ، فنکاروں ، ادیبوں ، دانشوروں،معصوم بچے بچیوں ، خواتین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی یاد میں اپنے حصے کی شمع روشن کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فضا سوگوار تھی اور ایم کیوایم حیدرآباد زون کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر سانحہ پشاور کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور مذمتی بینرز آویزاں کئے گئے ۔ تقریب کے شرکاء نے سانحہ پشاورکو دہشت گردی کا بد ترین واقعہ قرار دیا اور شہداء کے سوگوار لواحقین سے مکمل دلی یکجہتی کااظہاربھی کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی