بند کریں
صحت صحت کی خبریںتھر ‘ غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مزید 4 ننھی کلیاں بن کھلے مرجھا ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/12/2014 - 20:01:34 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 19:15:48 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 18:57:03 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 18:25:22 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 14:17:23 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 13:57:18 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 12:27:44 وقت اشاعت: 17/12/2014 - 23:21:47 وقت اشاعت: 17/12/2014 - 23:20:00 وقت اشاعت: 17/12/2014 - 21:48:48 وقت اشاعت: 17/12/2014 - 21:30:10

تھر ‘ غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مزید 4 ننھی کلیاں بن کھلے مرجھا گئیں

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)تھر میں غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مزید 4 ننھی کلیاں بن کھلے مرجھا گئیں ہیں جس کے بعد صرف رواں ماہ زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار 4 روز کی بچی اور ایک نومولود جاں بحق ہوگئے ‘ڈیپلو میں 4 روز کی خدیجہ اور مٹھی کی دھرمانی کالونی میں چار دن کا آنند غذائی قلت کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

تھر میں قحط، بھوک، پیاس اور بیماری سے صرف رواں ماہ جاں بحق ننھے پھولوں کی تعداد 79 ‘ رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 591 ہوگئی ہے۔ سول ہسپتال مٹھی میں اب بھی 44 بچے زیرعلاج ہیں ‘ہسپتال سے 3 بچوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سیقحط زدہ خاندانوں میں امدادی گندم کی تقسیم کا پانچواں مرحلہ ایک ماہ کی تاخیر کے بعد آج سے شروع ہورہا ہے۔

18/12/2014 - 13:57:18 :وقت اشاعت