چیئرمین سینیٹ نے پشاورجاکر زخمی اساتذہ و طلبا ء کی عیادت کی،

ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ، سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے قومی یکجہتی کاعملی ثبوت دیا جائے،سید نیئر حسین بخاری

جمعرات 18 دسمبر 2014 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری آرمی پبلک سکول ورسک روڈ پشاور پر حملہ میں زخمی ہونے والے اساتذہ و طلبا ء کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گئے ۔چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری فرداً فرداً زخمی طلباء کے پاس گئے اور اُن کے حوصلوں کی داد دیتے ہوئے سکول کے طلباء پر حملے کو سانحہ عظیم قرار دیا اور کہا کہ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ۔

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اب سخت فیصلوں کا وقت آگیا ہے انہوں نے قومی قیادت سے اپیل کی کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے قومی یکجہتی کاعملی ثبوت دیا جائے۔چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے زخمی طلباء اور شہدا کے والدین کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے درندگی اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے اور پارلیمانی کمیٹی کے قیام بارے میں کہا کہ حکومتی فیصلہ بروقت ہے اور پارلیمانی پارٹیوں کی طرف سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اتحاد کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ ایوان بالاء کے اجلاس میں اراکین سینیٹ حکومت اور اپوزیشن سے بالاتر ہو کر مثالی اتحاد کا مظاہرہ کر کے حق نمائندگی ادا کریں گے ۔

مزید برآں ترک پارلیمنٹ کے سپیکر جمیل چیچک نے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کو فون کر کے سانحہ پشاور پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے ترک پارلیمنٹ کے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے پیغام سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہونگے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی