بند کریں
صحت صحت کی خبریں سانحہ پشاور، پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن آج یوم دعا منائیگی، چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/12/2014 - 23:27:25 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 23:25:18 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 23:21:55 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 22:52:21 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 21:36:54 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 21:36:54 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 21:19:02 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 20:01:34 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 19:15:48 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 18:57:03 وقت اشاعت: 18/12/2014 - 18:25:22

سانحہ پشاور، پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن آج یوم دعا منائیگی، چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ،سپیکر سردارایازصادق سمیت دیگر ذمہ داران تقریب میں شریک ہونگے، شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور، پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن آج یوم دعا منائیگی، چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ،سپیکر سردارایازصادق سمیت دیگر ذمہ داران تقریب میں شریک ہونگے، شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی ۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس صدر صدیق ساجد کی سربراہی میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری پی آر اے سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی جبکہ بعد ازاں فیصلہ کیاگیاکہ آج (جمعة المبارک ) یوم دعا منایا جائیگا اور خصوصی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کی جائیگی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،ڈپٹی چیئرمین سینی صابر بلوچ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ، سیکرٹری قومی اسمبلی ، اراکین پارلیمنٹ سمیت دیگر بھی شریک ہونگے۔ دعائیہ تقریب کے بعد شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔

18/12/2014 - 21:36:54 :وقت اشاعت