وفاق المدارس العربیہ کا آرمی پبلک سکول پشاور سے اظہار یکجہتی، آج یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا،سانحہ پشاور کے سفاک قاتلوں کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق ہے نہ ہی انسانیت سے کوئی واسطہ ، قاضی عبدالرشید،

ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، سانحہ کی آڑ میں مدارس دینیہ اور مذہبی طبقے کے خلاف پراپیگنڈہ بند کیا جائے، آج ملک بھر کے مدارس میں دعائیہ تقاریب کل یوم احتجاج منایا جائیگا، علمائے کرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وفاق المدارس العربیہ کا آرمی پبلک سکول پشاور سے اظہار یکجہتی، آج یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا،قائم مقام سیکرٹری جنرل قاضی عبدالرشید نے کہاہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، سانحہ کی آڑ میں مدارس دینیہ اور مذہبی طبقے کے خلاف پراپیگنڈہ بند کیا جائے، آج ملک بھر کے مدارس میں دعائیہ تقاریب کل یوم احتجاج منایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامع محمدیہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ا ن کے ہمراہ صدر مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر فاروقی، مولانا عبدالغفار نائب مہتمم جامعہ فریدیہ، مولانا عبدالکریم جامعہ قاسمیہ، مولانا قاری ادریس حقانی، مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس ،مولانا زاہد محمود، مولانا تنویر احمد علوی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

(جاری ہے)

قائم مقام سیکرٹری جنرل قاضی عبدالرشید نے کہاکہ پشاور میں معصوم بچوں پر حملہ کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے نہ انسانیت سے کوئی واسطہ ، وفاق المدارس سنگدلوں کی اس ظالمانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے پشاور کے افسوسناک اور المناک حادثے کی مناسبت سے جمعہ کو یوم دعا اور یوم مذمت کے طور پر منانے کا اعلان کرتاہے جبکہ ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شہدائے پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پرامن مظاہرہ کیا جائیگا جبکہ ہفتہ کو دینی مدارس کے 25 لاکھ طلباء اپنے شہید بھائیوں کی مغفرت اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور میں شہید ہونیوالے بچے ہمارے بچے تھے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس کے قائدین بڑے دوٹوک اور واشگاف الفاظ میں پشاور کی انسانیت سوز کارروائی کرنیوالوں کی مذمت کرتاہے اور اس کارروائی کو اسلامی احکامت اور انسانیت کے منافی قرار دیتاہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمارا تعلیمی نصاب اور طریقہ کار سب کے سامنے ہے ہم بارہا دعوت دے چکے ہیں کہ اگر کوئی ہمارا درس و تدریس کا نظام دیکھنا چاہتاہے تو اسے ویلکم کہتے ہیں وہ آکر دیکھیں ہم کونسا نصاب تعلیم بچوں کو پڑھارہے ہیں۔

انہوں نے ایک اور سوال پر کہاکہ ماضی قریب میں جامعہ اشرفیہ میں اڑھائی ہزار علمائے کرام پورے ملک سے بلائے گئے تھے جنہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی نہ صرف مذمت کی تھی بلکہ دہشت گردوں سے اظہار برات بھی کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور پر ہم بھی اتنے ہی غمزدہ ہیں جتنا کوئی بھی محب وطن پاکستانی ہوسکتاہے لیکن ایسے سانحات کی آڑ میں مدارس دینیہ اور دینی طبقہ کیخلاف جس طرح پراپیگنڈہ کیا جارہاہے وہ بھی قابل مذمت ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں اس پراپیگنڈہ کو فی الفور ختم کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی