ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال کا سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، ہڑتال موخر کر دی ،

وائی ڈی اے نے ملک بھر کی فضا سوگوار ہو جانے پر ہسپتال میں جاری اپنی ہڑتال بھی موخر کر دی‘ ڈاکٹر التمش، جنت کے پھولوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کر دیا ‘ مقررین

جمعہ 19 دسمبر 2014 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام گزشتہ روز ہسپتال کے نیورو آڈیٹوریم میں سانحہ پشاور کے شہداء کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرسانحہ پشاور کے پیش نظر قوم سے اظہار یکجہتی اور بڑی تعداد میں بچوں کی شہادت سے ملک بھر کی فضا سوگوار ہو جانے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہسپتال میں جاری اپنی ہڑتال بھی موخر کر دی ۔

تعزیتی ریفرنس میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ سمیت ڈاکٹرو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریفرنس سے وائی ڈی اے ایل جی ایچ کے صدر ڈاکٹر التمش، ڈاکٹر حماد ناصر ، ڈاکٹر سلیم اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔ڈاکٹر التمش نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں جنت کے پھولوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آج بچے بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے کہ انسانیت کے دشمن ان خون آشام درندوں کا ہر قیمت پر قلع قمع کیا جائے جو مذہب کے نام پر عرصہ دراز سے بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ڈاکٹر حماد ناصر نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ڈاکٹر سلیم اور دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاستدان موقع کی نزاکت کا اساس کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور قوم کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دکھی کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اہل پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج اور حکومتی عزم کی بدولت ہم اس مشن میں بہت جلد کامیاب ہو جائیں گے تا کہ ہماری قوم کے بچے ، بڑے اور خواتین پرامن زندگی گزار سکیں ۔ ریفرنس کے اختتام پر شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی گئی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی