سرگودھا،ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ ‘ڈی او ایچ کیو ڈاکٹر اسلم چوہدری ‘ ڈاکٹر تنویر اکرم بھٹی‘ ڈاکٹر خضر قاضی ‘ ڈاکٹر اسد اسلم ‘ ڈاکٹر ارشد عتیق ‘ ڈاکٹر ریاض احمد ‘ ڈاکٹر طارق حسن ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن فہیم عثمان سیال ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات واجد اعجاز او رڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز محکمہ ہیلتھ نے شرکت کی۔

ڈی سی او نے کہاکہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کے خطرات کم ہوگئے ہیں تاہم محکمہ ہیلتھ او ردیگر اداروں کو گھروں او ردفاتر میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات کیلئے 501 آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔جنہوں نے دولاکھ 96 ہزار گھر چیک کئے او ر22 ہزار 780 مقامات کا معائنہ کیا۔

46173 کنٹینرز چیک کئے گئے ۔ ڈی سی او نے محکمہ ہیلتھ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی سی او نے ضلع بھر میں پولیو او رماں بچے کی صحت کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے دیگر پروگراموں پر کام کی رفتار کابھی جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو اس تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرزاو رپیرامیڈکل سٹاف ڈیوٹی دینے کی بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں دس بنیادی مراکز صحت پر ڈیلوری کیلئے حکومت کی ہدایت پر خصوصی پروگرام کے تحت ٹارگٹ دےئے گئے او رضلع سرگودہا نے اس ٹارگٹ سے زیادہ کام کر کے صوبہ بھر میں مثال قائم کر دی ۔ اب ضلع سرگودہا میں مزید 18 بنیادی مراکز صحت میں ڈیلوری کی سہولیات کیلئے حکومت کی طرف سے خصوصی پروگرام کی منظوری دی جارہی ہے او رموجودہ پیکج کے علاوہ یہاں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ خواتین کو پانچ سو روپے الاؤنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی