منور مغل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے اسلام آباد میں اہم رہنما صدر منور مغل ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔منور مغل جو اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر بھی تھے، ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران دل کا شدید دورہ پڑااور وہ جانبر نہ رہ سکے۔منور مغل کو آج ایچ ایٹ کے قبرستان میں دوپہر2بجے سپرد خاک کیا جائے گا۔

دریں اثنا یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں افتخار علی ملک، ایس ایم منیر ،سینیٹر عبدالحسیب خان،میاں ادریس،زبیرایف طفیل،میاں زاہد حسین، حمید اختر چڈھا، میاں اکرم فرید، عبد الرؤف اور ملک سہیل نے انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری ایک سائبان سے محروم ہو گئی ہے،ہم اہل خانہ اور اسلام آباد کی کاروباری برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر طارق سعید،صدر زکریاعثمان،نائب صدورمظہراے ناصر،اسماعیل ستار،ایس ایم نصیر،خرم سعید،محمدعدنان،شکیل احمدڈھینگڑا،نائمہ انصاری،بزنس مین پینل کے جنرل سیکریٹری حاجی شفیق، شکیل احمدمختار،شیخ امتیاز احمدمیاں محمود احمداور دیگر رہنماؤں نے منور مغل کی وفات پر گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی