کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوٴن، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا...بریک ڈاوٴن ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث ہوا، حکا م ، بجلی کے اچانک بریک ڈاون کے باعث پولیس کا وائر لیس سسٹم بھی بند، عباسی شہید ،، جناح اور سول اسپتالوں میں بھی بجلی منقطع ، مریضوں کی پریشانیا ں بڑھ گئیں ،گورنر سندھ نے بجلی بریک ڈاون کا نوٹس لے لیا

اتوار 21 دسمبر 2014 11:40

کراچی( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) کراچی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تاریکی میں ڈوب گیا۔ تقریباًتمام علاقوں میں اچانک بجلی غائب ہوگئی ،پولیس کا وائرلیس سسٹم متاثر۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، بحالی کا وقت نہیں بتاسکتے ، تفصیلا ت کے مطا بق ڈیفنس،کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، ڈرگ روڈ، کارساز، صدر، جیکب لائن،لیاری، گارڈن، کھارا در، میٹھادر،ٹاور سمیت تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

عباسی شہید ،، جناح اور سول اسپتالوں میں بجلی منقطع ہوگئی، جس نے مریضوں کی پریشانی کو مزیدبڑھادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاون کے باعث پولیس کا وائر لیس سسٹم بھی بند ہوگیا ، پولیس کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے الیکٹرک احمد فراز نے جیو نیوز کوبتایا کہ نیشنل گرڈ سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

ٹرانسمیشن لائن نمی کے باعث ٹرپ ہوئی جس کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں،لیکن بجلی کب بحال ہوسکے گی، حتمی وقت نہیں دیا جاسکتا۔ادھرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کر اچی میں بجلی بریک ڈاون کانوٹس لے لیا ہے۔ گورنر سندھ نے الیکٹرک حکام سے رابطہ کرکے شہر میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈکی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کیباعث بجلی معطل ہوئی۔بجلی کی بحالی کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔کراچی میں بریک ڈاون کے باعث متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ جناح،عباسی اورسول اسپتال میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو