بند کریں
صحت صحت کی خبریں بھرپور پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں  محکمہ زراعت ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/12/2014 - 18:05:04 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 18:02:06 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 17:39:39 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 16:31:23 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 15:48:07 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 15:04:36 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 14:53:37 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 14:11:07 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 14:05:43 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 13:31:02 وقت اشاعت: 21/12/2014 - 13:25:32

بھرپور پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں  محکمہ زراعت پنجاب

وبائی حملہ کی صورت میں اگر فوراً سد باب نہ کیا جائے تو ساری فصل ایک دو دن میں تباہ ہو جاتی ہے ترجمان

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان نے آلو کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرپور پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ترجمان نے کہاکہ تنے اور آلو کا کوڑھ کی بیماری سے پودے کے متاثرہ حصے سیاہ ہو جاتے ہیں جبکہ شدید حملہ کی صورت میں پودا مر جاتا ہے۔ آلو کا سوکا / مرجھاؤ کی بیماری کے جراثیم متاثرہ آلو کے بیج اور زمین میں پائے جاتے ہیں۔

بعض اوقات پودے اگتے ہی نہیں یا اگتے ہی مرجھا جاتے ہیں جبکہ مرض کی شدت میں جڑیں گل سڑ جاتی ہیں، یہ بیماری پودے پر کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے۔ وبائی حملہ کی صورت میں اگر فوراً سد باب نہ کیا جائے تو ساری فصل ایک دو دن میں تباہ ہو جاتی ہے۔ ترجمان نے کاشتکاروں سے کہاکہ آلو کی فصل کو ان مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں جبکہ شدید حملہ کی صورت میں کیمیائی تدارک کے لئے زہروں کا سپرے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں ۔

21/12/2014 - 15:04:36 :وقت اشاعت