ملک میں بڑے پیمانے پر انتہائی مضر صحت زنگ آلود و ناسپتی گھی کی فروخت کا انکشاف ،آنکھوں کی بینائی اور گردوں کے لیے انتہائی خطرناک

اتوار 21 دسمبر 2014 17:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014)ملک میں بڑے پیمانے پر انتہائی مضر صحت اور زنگ آلود و ناسپتی گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جو آنکھوں کی بینائی اور گردوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) ڈاکٹر شہزاد عنصر کی طرف سے دی جانیوالی پریزنٹیشن میں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد نے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے وناسپتی گھی کے حوالے سے جامع سروے اور تحقیقات کروائی ہیں اور اس سروے کے دوران مارکیٹ میں فروخت ہونے والے مختلف اقسام و نوعیت کے وناسپتی گھی میں سے زیادہ تر مضہر صحت پائے گئے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی ختم ہونے اور گردے فیل ہونے کے خطرات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پریزنٹیشن میں مزید بتایا کہ سی سی پی کی طرف سے کرائے جانے والے سروے کے دوران مارکیٹ سے مختلف اقسام کے وناسپتی گھی کے نمونہ جات مارکیٹ سے وناسپتی گھی کے 24 بے ترتیب نمونہ جات (Random Sampels) لیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ جو نمونہ جات حاصل کیے گئے وہ بغیر کسی برانڈ کا نام مختص کیے‘ لیے گئے اور غیر جانبدارانہ طور پر بے ترتیب طریقے سے حاصل کیے گئے اور جب ان کی لیبارٹری کروائی گئی تو ان میں سے صرف پانچ نمونہ جات کے وناسپتی گھی ایسے تھے جو تسلی بخش تھے اور یہ پانچ وناسپتی گھی حفظان صحت کے حوالے سے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتے تھے جبکہ باقی اْنیس مختلف برانڈ کے وناسپتی گھی کے نمونہ جات میں انتہائی خطرناک شرح کے حساب سے زنگ و نکل پایا گیا ہے اور وناسپتی گھی میں پایا جانیوالا نکل و زنگ آہستہ آہستہ گردوں کو ناکارہ بنادیتا ہے اور وناسپتی گھی میں اتنی زیادہ مقدار میں زنگ کا پایا جانا انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وناسپتی گھی میں اتنی بڑی مقدار میں پائے جانے والے نکل و زنگ کے انسانی صحت پر مضہر اثرات کے بارے میں ماہر ین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بیماریاں زنگ آلو وناسپتی گھی کے استعمال سے پیدا ہوتی ہیں۔ ایسے مضر صحت گھی کا دل کے امراض،اعصابی امراض،یرقان،اسقاط حمل(حمل ضائع ہونے کے امراض)، سانس کی نالی سے متعلقہ امراض اور کینسر و سرطان (carcinogenic) سمیت دیگر امراض کا باعث بنتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی