فیصل آباد،سردی کی شدت میں اضافہ،گیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہری سڑکوں پر آگئے،

حکومت کے خلاف نعرہ بازی ،روٹی کی قیمت میں اضافہ اور وزن کم ، ایل پی جی کی قیمت میں50 روپے فی کلو اضافہ، احتجاج سے ضلعی انتظامیہ پریشان

پیر 22 دسمبر 2014 23:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک بھر کی طرح فیصل آباد کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہری برتن اور چولہے لے کر سڑکوں پر آگئے ،حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ،نان بائی اورتندور والوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ اور زون کم کر دیا،ایل پی جی کی قیمت میں50 روپے فی کلو اضافہ، احتجاج سیضلعی انتظامیہ پریشان، آن لائن کے مطابق گیس کے کم پریشر سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے پا کستان کے تیسر ے بڑے محنت کشوں کے شہر فیصل آباد کے رہائش علاقوں جن میں ‘فیض آباد‘غلام محمد آباد‘رضا آباد‘مدن پورہ‘مدنی چوک ،رحمت ٹاؤن‘اعجاز ٹاؤن‘جمیل ٹاؤن،باغبان پور،مغل پورہ،سنگھ والا،عباس پورہ، شریف پورہ ،کوثر آباد ،جھنگ روڈ ،شاداب کالونی ،سیف آباد وغیر شامل ہیں یہاں گذشتہ کئی روز سے صبح سے شام تک بلاجواز گھریلو سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا سامنا ہے آخر کا ر گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری پرایم این اے حاجی اکرم انصاری کے حلقہ محلہ مدن پورہ ،غلام محمد آباد،جھنگ روڈ کے سینکڑوں خواتین بزرگوں نوجوان اور بچوں برتن اور چوہلے لے روڈ پر آگے اور انہوں نے ٹریفک بلاک کرکے حکومت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی اوراحتجاجی دھرنا دیا، جبکہ فیصل آباد کے گردو نواح جڑانوالہ ،سمندری ، سمیت کئی مقامات پر شہری کوگیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشانی کا سامنا ہے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بھی سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا سامنا کرنا پڑر ہاہے جس کے باعث رہائشی علاقوں میں شہری زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے اورگھروں میں کھانے کی تیاری اورروٹیاں پکانا ماضی کا سہانا خواب دکھائی دینے لگا ہے ‘جبکہ جو لوگ مجبوری کے عالم میں بازاری کھانے استعمال کررہے ہیں اور وہ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں ‘ ‘ بجلی کی طویل بندش کے بحران کے بعد سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر لوگوں کیلئے سخت پریشانی کا باعث ہیگیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مہنگائی کی ماری عوام کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے جسکی وجہ سے نان بائی ہوٹلوں اور تنوروں پر روٹیاں لگوانے کا رش بڑھ گیا ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صبح ملازمین کو دفاتر جبکہ کاروباری لوگوں کا اپنے کاموں جانے کیلئے ناشتہ تیار نہ ہونے کیوجہ سے دیر سے پہنچنا معمول بن گیا ہے اسی طرح شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین کھانا پکانے میں دشواری پیش آرہی ہے جبکہ نان بائی اورتندور والوں نے روٹی کی قیمت 5روپے سے بڑھ کر 6روپے اور اس کا زون کم کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت روپے مقرر کر رکھی ہے اور زون 100گرام مقررکیا گیاہے لیکن موجودہ صورتحال میں ضلعی انتظامیہ قیمت کو کنٹر ول میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، مین ا ٓل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ اجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ گھروں میں تمام دن گیس کی غیر اعلانیہ بندش ور پریشر میں کمی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے عوام ایل پی جی سے اپنی ضروریات کر لیتے تھے لیکن حکومت نے صرف ایک ہفتہ میں ایل پی جی کی قیمت میں50 روپے فی کلو کا ناقابل برداشت اضافہ کر کے گھریلو عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صبح ملازمین کو دفاتر جبکہ کاروباری لوگوں کا اپنے کاموں جانے کیلئے ناشتہ تیار نہ ہونے کیوجہ سے دیر سے پہنچنا معمول بن گیا ہے اسی طرح شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین کھانا پکانے میں دشواری پیش آرہی ہیانہو ں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ پریشر کم کئے بغیر گھروں کی گیس بحال کی جائے تاکہ عوام کے احتجاج اور حکومت مخالف نعروں سے بچا جا سکے‘عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کا پر زور مطالبہ کیا ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف فوری نوٹس لے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو