فلاح انیانیت فاؤنڈیشن گجرانوالہ کی جانب سے تھرپارکر میں میڈیکل ٹیمیں لاکھوں روپے کی ادویات اور راشن لے کر پہنچ گئیں

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:00

پنگریو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)فلاح انیانیت فاؤنڈیشن گجرانوالہ کی جانب سے تھرپارکر میں میڈیکل ٹیمیں لاکھوں روپے کی ادویات اور راشن لے کر پہنچ گئیں۔ ان میڈیکل ٹیموں کا فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دفتر میں استقبال کرتے ہوئے چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ تھر کے قحط زدہ علاقوں میں ایک بار پھر غذائی قلت اور بیماریوں کے پھوٹ پڑنے پر ملک بھر سے میڈیکل ٹیمیں اور راشن کا سامان طلب کرلیا گیا ہے۔

ملک بھر کے مختلف علاقوں سے میڈیکل ٹیمیں تھرپارکر کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔ ان میڈیکل ٹیموں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملہ، ادویات، ٹیکنیشن اور دیگر صحت کے شعبہ سے وابستہ کثیر تعداد میں افراد تھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کی موجودہ قحط کی صورتحال دیکھ کر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ریلیف کا بڑا آپریشن لانچ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلیف آپریشن کی نگرانی میں خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر کے مخیر تاجروں اور صنعتکاروں کو تھر کے دورے کی دعوت پیش کرتا ہوں وہ آکر یہاں کے حالات کا جائزہ لیں اور خدمت کے میدان میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ سے آنے والی میڈیکل ٹیموں میں بائیس افراد شامل ہیں ان میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملہ اور ڈسپینسرز شامل ہیں۔

وہ تھر کے مختلف دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کریں گے اور ادویات و علاج معالجہ کی مفت سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے راشن کی صورت میں تھرپارکر کے لیے ٹرک روانہ ہوچکے ہیں۔ ان ٹرکوں میں اشیاء خوردنوش، چاول، گھی، دالیں، آٹا، مصالحہ جات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ یہ تمام تھر کے خصوصاً دیہی علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اس مشکل گھڑی میں تھر کے قحط زدہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہم خدمت انسانیت پر یقین رکھتے اور یہ خدمت اللہ کا حکم سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھر کے موجودہ حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہاں پر بچوں میں سردی کی آمد کی وجہ سے بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔ موسمیاتی بیماریوں کی وجہ بچے بڑی تعداد نزلہ، زکام، بخار اور دیگر بیماروں میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحرا میں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرم کپڑوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے دس ہزار سے زائد بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو مختلف گاؤں، گوٹھوں میں یہ کپڑے تقسیم کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی سروے ٹیمیں تھر کے مختلف علاقوں میں سروے کررہی ہیں۔ سروے کو مدنظر رکھتے ہوئے سروے شدہ گاؤں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی