ملک بھر میں پولیو کے مزید چار کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 295 ہوگئی

ملک بھر میں پولیو کے مزید چار کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 295 ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 295 تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

سامنے آنے والے کیسز میں سے ایک کیس قلعہ عبداللہ بلوچستان، 2 کیسز پشاور اور 1 خیبر ایجنسی سے ریکارڈ کئے گئے ہیں جہاں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ سامنے آنے والے نئے کیسز کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 295 ہو گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments