وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں3نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کانوٹس،رپورٹ طلب

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں3نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اورسرگودھا کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورہسپتال میں علاج معالجے کی تمام ضروری سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Your Thoughts and Comments