بند کریں
صحت صحت کی خبریں سعودی ڈاکٹر اس مریض کے پیٹ میں کیا بھول گئے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 31/12/2014 - 15:01:19 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 14:05:46 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 13:28:47 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 13:11:42 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 12:54:43 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 11:51:30 وقت اشاعت: 30/12/2014 - 13:47:48 وقت اشاعت: 30/12/2014 - 13:42:15 وقت اشاعت: 30/12/2014 - 13:33:50 وقت اشاعت: 30/12/2014 - 12:52:58 وقت اشاعت: 29/12/2014 - 23:26:32

سعودی ڈاکٹر اس مریض کے پیٹ میں کیا بھول گئے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)ایک سعودی شہری نے سرکاری ہسپتال سے آپریشن کرواتے وقت سوچا بھی نہ تھا کہ جلد ہی وہ دوبارہ آپریشن کیلئے لایا جائے گا کیونکہ ڈاکٹر کوئی چیز اس کے پیٹ میں بھولنے والے تھے۔ سالم الحارثی نے بیشہ شہر کے ایک سرکاری ہسپتال سے آپریشن کروایا تھا۔ جب چند ماہ بعد اسے پیٹ میں سخت تکلیف ہوئی تو وہ دوبارہ ہسپتال چلا گیا۔

جب اس کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پچھلے آپریشن کے دوران تقریباً ڈیڑھ فٹ لمبا میڈیکل پائپ اس کے پیٹ میں رہ گیا تھا جو اب شدید تکلیف کا باعث بن رہا تھا۔ سالم کو دوبارہ آپریشن بیڈ پر لٹا لیا گیا اور اس کے پیٹ سے پائپ برآمد کر لیا گیا۔ اخبار ”اوکاز“ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ ڈاکٹروں نے کوئی سوئی یا چھوٹا اوزار نہیں بلکہ ڈیڑھ فٹ لمبا پائپ ان کے پیٹ میں چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

31/12/2014 - 11:51:30 :وقت اشاعت