بند کریں
صحت صحت کی خبریںسندھ کے 23 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آفر لیٹر جاری کردئیے گئے
وزارت صحت سندھ نے رپورٹ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 31/12/2014 - 17:46:44 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 17:12:20 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 17:05:40 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 16:49:32 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 16:37:19 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 16:14:21 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 15:01:19 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 14:05:46 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 13:28:47 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 13:11:42 وقت اشاعت: 31/12/2014 - 12:54:43

سندھ کے 23 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آفر لیٹر جاری کردئیے گئے

وزارت صحت سندھ نے رپورٹ سپر یم کو رٹ میں جمع کر ادی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز کیس میں وزارت صحت سندھ نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرادیا ہے‘ سندھ کے 23 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آفر لیٹر جاری کردئیے گئے ہیں‘ گھوٹکی اور عمر کوٹ میں آفر لیٹرز جاری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے‘ عنقریب یہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

رپورٹ بدھ کے روز ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جمع کروائی۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تکمیل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیس میں تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آفر لیٹر ان کے گھروں تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عملدرآمد کراتے ہوئے گذشتہ روز رپورٹ جمع کروائی گئی

31/12/2014 - 16:14:21 :وقت اشاعت