- Home
- Health
- Health News
- دوردراز لوگوں تک صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نعیم اقبال بخاری ،
دوردراز لوگوں تک صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نعیم اقبال بخاری ،
چولستانی عوام کیلئے ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور
جمعرات 1 جنوری 2015 22:57
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)دوردراز چولستانی لوگوں تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چولستانی عوام کیلئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا۔ اِن خیالات کا اظہار چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم اقبال بخاری نے چولستانیوں کے لئے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل ریلیف کیمپ کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کیمپ کا انعقاد چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، الصادق ڈیزرٹ ویلفیئرآرگنائزیشن اور راحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اِس موقع پر صدر الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن ریاض احمد بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ونگ چولستان ترقیاتی ادارہ ، امتیاز حسین لاشاری و دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ایم ڈی چولستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر چولستانیوں کی صحت عامہ پر خصوصی توجہ د ی جارہی ہے ۔
دور دراز مقامات پر بسنے والے چولستانیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیا جارہا ہے۔ قلعہ ڈیراور اور عظیم والی ٹوبھہ پر لگائے جانے والے میڈیکل ریلیف کیمپ میں رحمہ ہسپتال جن پور کی میڈیکل ٹیم کے ممبران ڈاکٹروسیم ، ڈاکٹراحسان یوسف، ڈاکٹرجیاعلی ودیگر پیرامیڈیکل سٹاف نے 200سے زائدمردوخواتین اوربچوں کاطبی معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر