پاکستان سے پولیو کے خاتمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، قومی کر کٹرز،

ملک کو پولیو فری زون بنائیں گے،فواد عالم ،اسدشفیق،انور علی،سرفراز احمد کا عزم

جمعہ 2 جنوری 2015 20:14

پاکستان سے پولیو کے خاتمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، قومی کر کٹرز،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں فواد عالم، اسد شفیق، انور علی اور سرفراز احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور اسے پولیو فری زون بنانے میں کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کراچی کے ضلع وسطی میں ہمیں پولیو مہم کا حصہ بننے کا موقع دیا اور اسی ماہ کی 19 سے 21 جنوری تک چلائی جانے والی پولیو مہم کے لئے دعوت دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ان کرکٹرز نے گذشتہ روز ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سومار میمن، محکمہ اطلاعات کے الیکٹرونکس میڈیا سیل کے ڈائریکٹر پرویز حسنین اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ان معروف پاکستانی کرکٹرز نے ضلع وسطی میں آئے ہوئے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائے اور اس پر مسرت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشد شفیق، فواد عالم اور دیگر کرکٹرز نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں 2014 میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور یہاں کے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے آج ہم میدان عمل میں آچکیں ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی اس ملک کے مستقبل کے معماروں کو معذوری سے بچانے اور اس ملک کو پولیو فری زون بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کے انتہاہی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں پولیو مہم میں حصہ بننے میں ہماری مدد کی اور آج ہمیں اس بات پر مسرت ہے کہ ہم نے درجنوں بچوں کو یہاں اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائیں ہیں۔ ان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان نے تمام کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں 19 سے 21 جنوری 2015 تک پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کیا جائے گی اور اس مہم میں ہمارے یہ پاکستانی ہیروز بھی ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔ جبکہ دیگر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی