نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کی طالبات نے 100فیصد کامیابی کی روایت برقرار رکھی،

پرنسپل پی جی ایم آئی کا پوزیشن ہولڈر طالبات کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان

نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کی طالبات نے 100فیصد کامیابی کی روایت برقرار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) نرسنگ سکول لاہور جنرل ہسپتال میں زیر تعلیم طالبات نے ادارہ کی روایت برقرار رکھی اور امسال بھی 100فیصد نتائج حاصل کرکے اساتذہ کی شب و روز کی محنت کو چار چاند لگادیئے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے پوزیشن ہولڈر طالبات کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے اور نرسنگ سکول ایل جی ایچ کی پرنسپل رئیسہ اشتیاق اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت و لگن سے تدریسی عمل جاری رکھیں گی۔

Your Thoughts and Comments