فیصل آباد، مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت ، گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف

پیر 5 جنوری 2015 12:12

فیصل آباد، مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت ، گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 5جولائی 2015ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت ساتھ فیصل آباد میں گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف۔شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈی او لائیو سٹاک نے چھاپہ مار کرچار ملزمان کو ذبح کئے گئے گدھوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران تین سومن سے زائدمضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت کو تلف کیا گیا اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

5جولائی 2015ء کے مطابق فیصل آباد اور شہرکے گردونواح میں ایک عرصہ سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت ہورہاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں 1180قصابوں کے چالان،245کیخلاف مقدمات درج کرنے کرکے 12ہزار329کلوگرام گوشت تلف کیاموجودہ صورتحال میں شہری مضر صحت،غیر معیاری گوشت کی کئی بار شکایات کرچکے مگرکوئی کارروائی نہیں کی جاتی شہریوں کا کہناہے کہ مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں ملے ہوئے ہیں جبکہ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے کھرڑیانوالہ میں چھاپہ مار کر فروخت کی غرض سے ذبح کئے گئے چار گدھوں کا ساڑھے تین سو کلو گرام سے زائد گوشت قبضہ لے کر تلف کر لیا اور چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔

(جاری ہے)

ڈی او لائیو سٹاک نے ٹی ایم اے کے افسران کے ہمراہ کھرڑیانوالہ میں چھاپہ مارا تو وہاں ملزمان سے گدھوں کا گوشت برآمد ہوا اور گلزار احمد اور دلدار کو موقع سے پکڑ کر حوالے پولیس کر دیا جبکہ چار ملزمان عبدالمجید ‘ جگا ‘ اسلم اور ہدایت موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ چھاپہ مار ٹیموں سے فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی