نوشہرہ،صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین کاکاخیل کا ڈسٹرکٹ ہسپتال پر اچانک چھاپہ ،

ایمرجنسی میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور طبی سہولیات کے فقدان پر ایم ایس کی سرزنش

منگل 6 جنوری 2015 21:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل کا نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر اچانک چھاپہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور طبی سہولیات کے فقدان پر ایم ایس نوشہرہ کی بھی زبردست سرزنش کی۔ اگر ہسپتال نہیں چلا سکتے تو اپنے لئے دوسرا ہسپتال پسند کرو، کام چور ملازمین کی نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں۔

میونسپل کمیٹی نوشہرہ کلاں کی مستقل بنیادوں پر بہت جلد تنخواہیں اور پنشن ملیں گے سابقہ حکومتوں کی غلطیوں کا خمیازہ موجودہ حکومت بھگت رہی ہے ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین کاکاخیل نے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے وفد سے ملاقات اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر اچانک چھاپہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے عوامی شکایت پر جب نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر چھاپہ مارا تو ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھا ایمرجنسی میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر نوید عرصہ دو مہینے سے غیرحاضر ہے جبکہ دیگر ڈاکٹر بھی ایمرجنسی میں دلچسپی نہیں لے رہے جس پر صوبائی وزیر نے ایم ایس نوشہرہ ڈاکٹر ارشد کو ایمرجنسی وارڈ میں طلب کرکے انہیں جاڑ پلادی کہ آپ نے ہسپتال کو رجواڑا بنادیا ہے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کوئی چھٹی پر ہے کوئی ڈیوٹی پر نہیں تو ہسپتال کیسے چلے گا اگر آپ ہسپتال کو نہیں چلا سکتے تو تم بھی یہاں سے چلے جاوٴ یہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع ہے جبکہ میرا حلقہ ہے غفلت بھرتنے اورکام چور ملازمین کا میرے حلقے میں کوئی جگہ نہیں وہ اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کا قبلہ درست کرنا جانتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو یقین دلایا کہ سٹی اور امانگڑھ کے بند تنخواہوں اور پنشنز کو جلد بحال کردیا جائے گا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بذات خود دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ایمپلائز یونین کے صدر ریاض درانی نے ہڑتال ختم کردی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی