صحت مند پاکستان ہماری منزل ہے، محدود وسائل میں حکومت کی پوری کوشش ہے عوام تک بہتر صحت عامہ کے فوائد زیادہ سے زیادہ پہنچ سکیں ، گورنر سندھ،

ترقی پذیر ممالک میں سماجی تنظیمیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں جس میں روٹری انٹر نیشنل کا نام نمایاں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان

منگل 6 جنوری 2015 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منگل کی شام گورنر ہاؤس میں Rotary and Polio Now شمع روشن کرکے پولیو کے خاتمے اور ” صحت مند دنیا “کے لئے روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں میں پاکستان میں صوبہ سندھ سے سفر کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سے قبل گورنر ہاؤس میں روٹری انٹر نیشنل کے وفد نے روٹری انٹر نیشنل کے ایڈ وائزر عزیز میمن کی سربراہی میں گورنر سندھ سے ملا قات کی وفد میں بھارت اور سری لنکا کے روٹری ممبران بھی شامل تھے ۔

ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو صحت مند دنیا کے لئے روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے کی جانیوالی کاوشوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ صحت مند پاکستان ہماری منزل ہے محدود وسائل میں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام الناس تک بہتر صحت عامہ کے فوائد زیادہ سے زیادہ پہنچ سکیں لیکن بڑھتے ہوئے آبادی کے دباؤاور وسائل کی کمی سے مشکلات کا سامنا ہے محدود وسائل کے باعث یہ ممکن نہیں ہے کہ ملک کے طول و عرض خصوصاً صوبہ سندھ میں ہرایک فرد کو صحت کی بنیادی ضروریات حاصل ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سماجی تنظیمیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں جس میں روٹری انٹر نیشنل کا نام نمایاں ہے خاص طور پر پولیو کے خاتمے میں روٹری انٹرنیشنل کا کردار قابل ستائش ہے ۔ وفد کے سربراہ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل نے صحت مند دنیا کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت شمع روشن کی جارہی ہیں اور یہ سلسلہ پاکستان کے مختلف شہروں کے بعد بھارت ، سری لنکا ، نائیجیریا ، بر طانیہ ،کینیڈا اور دیگر ممالک سے ہو تا ہوا 5 جون 2015 ء تک برازیل میں ہونے والے عالمی کنونشن پہنچے گا شمع روشن کرنے کا اصل مقصد پوری دنیا کو صحت کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی