سندھ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات، ادارو ں کے ملازمین کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا

منگل 6 جنوری 2015 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سندھ ہیلتھ ایمپلائز (NICVD,JPMC,NICH)ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور اپنے ادارو ں کے ملازمین کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اٹھارویںآ ئینی ترمیم کے تحت ان اداروں کی وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کے پاس منتقلی کے بعد ملازمین کی مراعات اور سہولیا ت میں غیر معمولی طور پر کمی اور کٹوتی کردی گئی ہے جنھیں بحال کرنے کے لیے ملازمین جدوجہد کررہے ہیں ۔

وفد نے حافظ نعیم الرحمن سے اپیل کی کہ وہ ہمارے مطالبات کے حق میں آواز اٹھائیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار اد ا کریں ، ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر احمد ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں ریاض خٹک ، فیصل چوہدری ، شاہد اقبال ، زریاب ٹوانہ اور ایکشن کمیٹی کے دیگر ذمہ داران شامل تھے ، وفد نے بتایا کہ ملازمین کو آئینی ترمیم کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیپوٹیشن الاؤنس ، ہیلتھ الاؤنس ، جی پی فنڈاور ہاؤس ہائرنگ الاؤنس سمیت وفاقی حکومت کی طرف سے جو سہولیات اور مراعات دی گئی تھیں ان کو ختم نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وفد نے بتایا کہ ان سہولیات کو فی الوقت ختم کردیا گیا ہے اور ملازمین کے جائز مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جبکہ دوسری طرف پولیس کے جانب سے پرامن مظاہرہ کرنے پر ملازمین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اور انھیں ہراساں کیا جارہا ہے ،حافظ نعیم الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے جائز مطالبات کے حق میں اور ان کی منظوری کے لیے ان کے ساتھ ہے ، حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملازمین کے تحفظات کو دور کرے اور ان کو جائز مراعات اور سہولیات سے محروم نہ کیا جائے ، انھوں نے مزید کہاکہ پولیس کی جانب سے جھوٹے مقدمات کسی طرح بھی مناسب نہیں انھیں فی الفور ختم کیا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو