ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

بدھ 7 جنوری 2015 17:04

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت تین روزہ قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم جمال ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر نذیر احمد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شفیق احمد رانا ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل ‘اے سی کوٹ رادھا کشن سرمد تیمور ،ڈی ایس پی ٹریفک محمد خالد قریشی ، انسپکٹر ٹریفک حاجی محمد رفیق ، اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈسٹرکٹ سپورٹس مینجر پی آر ایس پی محمد اقبال ‘ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ‘ڈی او پاپولیشن ویلفیئر میاں محمد امجد فاروق ‘ڈی او سول ڈیفنس مسز نگہت ریاض ‘ڈی ڈی ایچ اوز ہیلتھ قصور ‘پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن ‘پولیس ‘صحافیوں اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کوانچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم 12تا 14جنوری 2015 تک منعقد ہو رہی ہے ۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ64ہزار973بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1216ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1045موبائل ٹیمیں ‘121فکسڈ اور 50ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ انہوں مزید بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ پولیس، محکمہ ریونیو ،محکمہ ایجو کیشن ،محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،پی آر ایس پی،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ،محکمہ اوقاف ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،ڈی او سی او ، این جی اوز اور دیگر محکمہ جات اور مذہبی رہنما محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کی مکمل معاونت کرینگے ۔

اس موقع پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی اورلوگوں کی آگاہی کیلئے اہم شاہراہوں پر فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے جائیں اور پولیو مہم شروع ہونے سے قبل ضلع بھر میں اس کی بھرپور تشہیر کی جائے ۔ڈی سی ا و نے پولیو میٹنگ میں غیر حاضر افسران کی لسٹ اور وضاحت بھی طلب کر لی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی