پاکستان میں امن کے قیام کے لیے اسوئہ نبوی ﷺ سے رہنمائی لینے کی اشد ضرورت ہے،پیر سیف الرحمن درخواستی ،

کسی ایک مخصوص طبقے یا گروہ کی بجائے ہر دہشت گرد قاتل باغی اور ظالم کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ،خطاب

بدھ 7 جنوری 2015 18:59

راجن پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سر پرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت پیر سیف الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں امن کے قیام کے لیے اسوئہ نبوی ﷺ سے رہنمائی لینے کی اشد ضرورت ہے آپ ﷺ کا یہ ارشاد گرامی تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف جگ مگا رہے ہیں کہ تم سے پہلے قومیں اس لیے ہلاک ہوئیں کہ وہ کمزور کو سزا دیتیں اور طاقتور کو چھوڑ دیا کرتی تھیں نبی علیہ السلام نے فرمایا اگر میری بیٹی فاطمہ  بھی چوری کرتیں تو میں اسکا ہاتھ کاٹ دیتا آ ج اگر ہمیں امن قائم کرنا ہے توا رشاد نبوی ﷺ کو سامنے رکھ کر ملک میں انصاف کا بے لاگ نظام قائم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کسی ایک مخصوص طبقے یا گروہ کی بجائے ہر دہشت گرد قاتل باغی اور ظالم کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا وقت بتا رہا ہے کہ ملک کے ازکا رفتہ نظام عدل کی اصلاح اسلامی تعلیمات اور نبوی ﷺ فرامین و ہدایات پر دل و جان سے عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے ہی نبی آخر زماں ﷺ سے والہانہ عقیدت ،محبت اور وابستگی کا اولین تقاضا بھی ہے ان خیالات کا اظہار پیر سیف الرحمن درخواستی نے جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے زیر اہتمام مدرسہ عمر بن خطاب اڈا چراغ شاہ جامعہ مسجد اقصیٰ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ر ہسپتال راجن پور جامعہ مسجد الطارق فتح پور روڈ میں سیر ت النبی ﷺ کا نفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیر سیف الرحمن درخواستی نے کہا کہ ہمیں بحثیت ریاست قوم اپنی خارجہ و داخلہ پالیسیاں مدینے کی اسلامی ریاست اور خلافت راشدہ کی جرات مندانہ پالیسیوں کی روشنی میں تشکیل دینا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے ۔تحریک غلبہ اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حارث عبداللہ نے کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کا تذکرہ مبارک کسی مخصوص مہینے اور دن کے ساتھ متعلق نہیں بلکہ سال کے بارہ مہینوں میں کسی بھی وقت خیر و برکت اور قرب الہی کے حصول کا اہم ذریعہ اور وسیلہ ہے عالمی مجلس علماء اہلسنت کے مرکزی مبلغ مولانا صادق قاسمی ،حافظ محمد نواز کہروڑ پکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر اچھے کام کی عملی ترویح اور ہر برائی کی عملی رکاوٹ سیرت نبوی ﷺ کا وہ عظیم اصول ہے کہ جس نے معاشروں کی کایا پلٹ دی ہے خود عرب معاشرے میں کس طرح انقلاب آیا اس کی سب سے بڑی وجہ رسول اللہ ﷺ کی یہی سیرت تھی سیرت النبی ﷺ کا نفرنسوں سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی ۔

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سالانہ قاری عتیق الرحمن ارشد ،جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحی عابد ،مولانا محمد اسحاق ،مولانا عبدالجبار ،مولانا محمد وسیم ،مولانا فیض کریم ،سید توقیر شاہ ،مولانا عبداللہ مستوئی ،مولانا ثناء اللہ ،قاری عبدالخالق ،مولوی اسماعیل گبول ،قاری ابوبکر درخواستی نے خطاب کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی