بند کریں
صحت صحت کی خبریںانسانیت کی خدمت کے لیے تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کام کرنا چاہیے‘ اعجاز اے ممتاز

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/01/2015 - 20:09:57 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 20:04:24 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 17:38:47 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 17:38:47 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 17:01:33 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 17:01:33 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 14:49:31 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 14:43:54 وقت اشاعت: 09/01/2015 - 12:07:18 وقت اشاعت: 08/01/2015 - 23:30:27 وقت اشاعت: 08/01/2015 - 23:30:27

انسانیت کی خدمت کے لیے تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کام کرنا چاہیے‘ اعجاز اے ممتاز

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) انسانیت کی خدمت کے لیے تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کام کرنا چاہیے، موجودہ حالات میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیمیں امید کی کرن ہیں جو بے لوث جذبے کے تحت فلاح انسانیت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چار رْکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، وفد کی سربراہی سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہیٰ کررہے تھے۔

اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ کاروباری برادری اپنی سماجی ذمہ داریاں بڑے متحرک انداز میں ادا کررہی ہے کیونکہ یہ اچھی طرح جانتی ہے کہ حکومت اکیلے سماجی بہبود کے چیلنج سے نہیں نمٹ سکتی۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ملک میں انسانی خدمت کا عمل منظم انداز سے شروع کرنے کا سہرا اسی کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ 1947ء میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے بانی صدر بنے اور تب سے اب تک سوسائٹی نے اپنی خدمات کا دائرہ بہت وسیع کیا ہے۔

اعجاز اے ممتاز نے پشاور سانحہ کے بعد فوری طور پر حرکت میں آنے پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوسائٹی بہتری کا یہ سفر جاری رکھے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہیٰ نے کہا کہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ نہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کا معیار مزید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے دی جانے والی خدمات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

09/01/2015 - 17:01:33 :وقت اشاعت