ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 9 جنوری 2015 17:38

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انجم جمال ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈی او سول ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، صحافیوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تراقدامات ہنگامی بنیادوں پر کر رہی ہے تا کہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ،انسداد پولیو مہم ٹیموں کو تمام سہولتیں دی جائینگی تا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران غفلت ، سستی اور نااہلی کے مرتکب افسران و اہلکاران کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

ڈی سی او نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 12جنوری سے 14جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مزید محنت ، لگن اور جذبے سے کام کریں تا کہ ضلع بھر میں مقررہ ٹارگٹ کو 100فیصد مکمل کیا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔اس موقع پر انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالدنے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ64ہزار973پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1216ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی