خواتین کی معاشرتی، سیاسی اور سماجی شعبوں میں بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان،

بلوچستان کو تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ خواتین کی بھرپور شرکت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ پارٹی کو تقرریوں اور تبادلوں کی بجائے بلوچستان کو تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو اس کی خواتین ونگ ہی دوسری جماعتوں سے ممتاز بناتی ہے اور ترقیافتہ دنیا کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ خواتین کی معاشرتی، سیاسی اور سماجی شعبوں میں بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مطمئن نہ کرنے کے باعث ملک اور بلوچستان میں جمہوریت بدنام ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کو عوام کی ترقی وخوشحالی، فلاح وبہبود کے لئے بہتر نتائج دینے ہوں گے۔

کارکن تقرریوں اورتبادلوں میں خود کو نہ الجھائیں بلکہ پارٹی کو تعلیم وصحت، بیروزگاری کے خاتمے اور عوام کی مشکلات ومصائب کم کرنے کے لئے پالیسی دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں پیدائش کے دوران زچہ وبچہ کی شرح اموات انتہائی خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد ویکسینٹر گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں جبکہ ہمارے بچے خسرہ کے وباء کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اگر مذکورہ ویکسینیٹر اپنے فرائض درست انجام دیں تو بلوچستان میں 98% بچوں کو ٹیکہ جات لگائے جاسکتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ پارٹی کے کارکن عوام کو متحرک کرکے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ صحت اور تعلیم میں غیرحاضر اسٹاف کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد بلوچستان میں اسکول بھروتحریک کا آغاز کرے گی۔

ہماری خواہش ہے کہ ایک بچہ بھی اسکول سے باہر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے جدید نظام کوئٹہ سے متعارف کروایا گیا ہے اس کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی نظریاتی وشعوری لحاظ سے تربیتی نشستوں کا بھی انعقاد کیا جائے جبکہ خواتین کی رکن سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرطاہر زنجونے کہا کہ مرد اور عورت میں سے کسی کا برتر اور کم تر کا فلسفہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں۔عورتوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں جب سماج بدلتا ہے تو انسان بھی تبدیل ہوتا ہے اور اسی طرح مرد کے بدلنے سے عورت پر بھی اس کے اثرات پڑتے ہیں عالمگیر تبدیلی کے طوفان نے انسان کی سوچ کو بدل دیا ہے۔

طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچ معاشرہ ہمیشہ سے لبرل رہا ہے یہاں خواتین پر تیزاب پھینکنے یا جبری نکاح کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ہمارے معاشرے میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کا کوئی تصور نہیں تھا۔ یہ سب کچھ ایک ایجنڈے کے تحت ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کانفرنس سے رکن صوبائی اسمبلی ونیشنل پارٹی کی مرکزی سیکرٹری خواتین ونگ ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں 28اضلاع کی خواتین سیکریٹریز نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی جبکہ کانفرنس میں چار سو سے زائد خواتین مندوبین شریک تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی