بند کریں
صحت صحت کی خبریںقصور،دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر دو کم سن بہن بھائی جاں بحق ،والد اور والدہ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2015 - 14:50:06 وقت اشاعت: 11/01/2015 - 14:50:06 وقت اشاعت: 11/01/2015 - 13:53:52 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 23:32:16 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 22:54:12 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 22:34:18 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 22:34:18 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 22:22:18 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 21:54:18 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 21:28:21 وقت اشاعت: 10/01/2015 - 21:22:08

قصور،دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر دو کم سن بہن بھائی جاں بحق ،والد اور والدہ شدید زخمی

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) چونیاں کے نواح قلعہ روپا سنگھ میں دو منزلہ مکان کی چھت گرجانے سے ملبے تلے آ کر دو کم سن بہن بھائی جاں بحق اور ان کے والد اور والدہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اویس احمد اپنی بیگم اور دو بچوں کے ہمراہ اپنے گھر کی دوسری منزل پر سوئے ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر رہائشی کمرہ میں گیس بھر جانے کے وجہ سے چھت گر گئی اور وہ ملبے تلے دب گئے ۔

چھت گرنے کے دھماکے سے قریبی رہائشی افراد موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اویس اور اس کے خاندان کو ملبے سے نکالا جس میں اویس احمد کی دو سالہ بیٹی نور فاطمہ اور سات ماہ کا بیٹا ثاقب جاں بحق ہو گئے جبکہ اویس اور اس کی بیوی نازیہ کو شدید حالت کے پیش نظر سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس تھانہ چونیاں نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے ۔

10/01/2015 - 22:34:18 :وقت اشاعت