ہمارا تین سالہ دور حکومت گزشتہ ساٹھ سالوں پر بھاری ہے‘وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب،

تین سالہ کے عرصہ میں سڑکوں کی تعمیر،سکولوں کی تعمیر،صحت اور پینے کے صاف پانی کے کئی منصبوبے مکمل کیے

اتوار 11 جنوری 2015 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا تین سالہ دور حکومت گزشتہ ساٹھ سالوں پر بھاری ہے جس کی گواہی میرے حلقہ کے عوام دیں گے۔تعمیروترقی پیپلز پارٹی کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔گزشتہ ادوار میں ہونے والی ناانصافیوں اور محرمیوں کا ازالہ کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

پروپیگنڈا کرنیو الوں کو منہ کی کھانے پڑے گی۔حلقہ کوٹلہ میں رہنے والا ہر شخص میرے لیے قابل احترام ہے اور میں بلا تخصیص سب کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرک اور پہیالیاں کے مقام پر مختلف منصوبہ جات کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر پارلیمانی سیکرٹری صدف شیخ،ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی پٹہکہ علی اکبر عثمانی،صدر پی وائی او کوٹلی انیس اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ میں بلاامتیاز تعمیروترقی کا کام جاری ہے۔ تین سالہ کے عرصہ میں سڑکوں کی تعمیر،سکولوں کی تعمیر،صحت اور پینے کے صاف پانی کے کئی منصبوبے مکمل کیے جبکہ کئی دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیحی ہے ۔ہم نے تھانہ کچہری اور برادری ازم اور دقیانوسی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ وزارتیں اور عہدے خدا کی طرف سے عطا کی گئی عزت ہے جن کی تقدس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے میرے دور میں تعمیروترقی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں میرا ضمیر مطمئن ہے اس لیے مجھے مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کی پراہ نہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پالیمانی سیکرٹری صدف شیخ نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں جاوید ایوب جیسا مخلص،نڈر ،سچا اور دلیر لیڈر ملا۔

وزیر جنگلات عوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں جو ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے حلقہ کوٹلہ میں بلاتخصیص ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جس سے عام آدمی کے مسائل کم ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ ادوار کی محرومیوں کو کم کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی کے تحت کام شروع کر رکھا ہے جس سے حلقہ کوٹلہ کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کو آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب بنائیں تاکہ ہم مزید ترقیاتی اور فلاحی منصوبے مکمل کر کے خطہ کو ماڈل سٹیٹ بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پرک اور پہالیاں کے عوام نے جس طرح وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کا استقبال کیااس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور آج ثابت ہوگیا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی