بند کریں
صحت صحت کی خبریں بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ایک پراسرار جلدی بیماری پھیلنے لگی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/01/2015 - 18:38:39 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 16:54:33 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 16:23:54 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 15:10:54 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 15:07:45 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 15:04:18 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 13:35:15 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 13:33:38 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 13:07:41 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 12:24:13 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 10:59:19

بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ایک پراسرار جلدی بیماری پھیلنے لگی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ایک پراسرار جلدی بیماری پھیلنے لگی ہے۔ اس بیماری کا شکار پانچ مریضوں کو حکومت بلوچستان نے سرکاری اخراجات پر علاج کے لئے کراچی کے ایک نجی اسپتال بھیج دیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ایک پراسرار بیماری کا پتہ چلا ہے۔

ضلع پنچگور اور ضلع نصیر آباد میں اس بیماری کے شکار مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ مریض کے جسم پر پہلے دانے نکلتے ہیں۔ یہ دانے پھٹنے پر مریض کے جسم پر گہرے زخم ہوجاتے ہیں، جو عام دواؤں سے ٹھیک نہیں ہوتے۔ ان زخموں سے جسم کا گوشت گلنے لگتا ہے۔ مریض سخت تکلیف محسوس کرتا ہے۔ حکومت بلوچستان نے مقامی میڈیا کی رپورٹس پر اس صورت حال کا فوری نوٹس لیاہے۔

بلوچستان کے وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے پنچگور میں ڈ اکٹروں کی ٹیم بھی روانہ کی اور انہوں نے پنجگور کے پانچ مریضوں کو فوری طور پر علاج کے لئے کراچی بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان مریضوں میں تین مریض سگے بھائی بہن ہیں اور دوسرے دو مریض بھی سگے بہن بھائی ہیں۔ ان میں محمد امام کی دو صاحبزادیاں گل جان اور ندا گل اور بیٹا حسن جان اور عبدالحمید کی ایک بیٹی نبیلہ اور بیٹا ساجد شامل ہیں۔

ان مریضوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے اس بیماری کے اسباب کا پتہ چلانے کے لئے ماہرین ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پنجگور کے علاوہ نصیر آباد میں بھی اس بیماری کے شکار افراد کا پتہ ہے، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

12/01/2015 - 15:04:18 :وقت اشاعت