حکومت صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘صوبائی وزیر

پیر 12 جنوری 2015 16:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ہم اداروں کے فعالیت چاہتے ہیں عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے مطابق بہتر انداز میں کام کررہے ہیں سابقہ دور میں خضدار سے قلات تک کا پورا علاقہ نوگوایریا بناہوا تھا تھانے بکتے تھے ہم نے حالات پر قابو پایا اور کرپشن ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ہم پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ان کے دور میں محکمہ صحت انکے جیب خرچ کا ادارہ بناہواتھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں لیڈی ہیلتھ ورکرز میں مستقلی کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کا وژن پڑھالکھا اور صحت مندبلوچستان ہے موجودہ حکومت کے دورمیں صحت اور تعلیم کے بجٹ میں پانچ گنااضافہ کیا گیاہے جو ایک مثال ہے اور بجٹ میں اضافے کے بعد ان شعبوں میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے اورموجودہ حکومت نے ایک سال میں بلوچستان میں چھ یونیورسٹیاں قائم کی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان پیکج کے پانچ ہزار اساتذہ ،ایپکا اور پیرامیڈیکس کے سروس اسٹریکچر کی بحالی سمیت سات ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کردیا گیاہے جو بہت بڑی کامیابی ہے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہم اداروں کی فعالیت چاہتے ہیں اور ہم اداروں کو کسی صورت تباہ ہونے نہیں دیں گے اس وقت محکمہ صحت کا کارکردگی اور خدمات عوام کے سامنے ہیں ہم شب وروزمحنت کررہے ہیں تاکہ اس شعبے میں مزید بہتری لائی جاسکے اگلے بجٹ میں صوبے کے 16اضلاع کے ہسپتالوں کے بجٹ اور پوسٹوں کو بڑھایاجائیگاتاکہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زدیاہ صحت کی سہولیا ت فراہم ہوسکیں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سابقہ دورحکومت میں خضدار سے قلات تک کا پورا علاقہ نوگوایریا بناہواتھا اور صوبے میں دہشتگردی کی ایک لہر تھی بلوچستان میں ماہرڈاکٹر اور اساتذہ کو ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے مارا جارہاتھااور انہیں اغواء کیا جارہاتھا جسکی وجہ سے ماہراور قابل ڈاکٹرز اور اساتذہ یہاں سے چلے گئے آج جو ہم پر تنقید کررہے ہیں وہ اپنے دورمیں ان دہشتگردوں کی سرپرستی کررہے تھے اور ان کے دور میں صوبے کے تھانوں کی بولیاں لگتی تھیں لیکن ہمارے دور میں کم از کم یہ چیزیں تونہیں ہیں اور ہم نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے اوراغواء کاروں کی کمرتوڑدی ہے اور سفارشی کلچرکو ختم کردیاہے جبکہ ماضی میں مذہب کے ٹھیکیداروں نے صحت کے شعبے کو جیب خرچ کا ذریعہ بنارکھا تھا لیکن آج اللہ کے فضل وکرم سے ایسانہیں ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں غیر حاضر ملازمین کی وجہ سے ہمیں پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہاہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس پر قابو پایاجائے اور اس حوالے سے میں نے تمام اضلاع کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملے کی رپورٹ مجھے ارسال کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے اور اب تک 12ڈاکٹروں کو غیر حاضری کی وجہ سے نوکری سے برخاست کیا گیاہے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دوبھائیوں میں بھی ہوتے ہیں لیکن انشاء اللہ یہ اختلافات جلد دور ہوجائیں گے قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئے دس لاکھ اور رورل ہیلتھ سینٹر وندرکیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں انہوں نے لسبیلہ کی 312لیڈی ہیلتھ ورکرز 12سپروئزرزاور 13ڈارئیورز میں مستقلی کے آرڈر تقسیم کئے تقریب سے نیشنل پروگرام کے پی سی قاضی نور ،محمد اسلم ترین ،نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار،رجب علی رند،کامریڈسلیم بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو