ریسکیو1122کی جانب سے تحصیلوں میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر ریسپانس پروگرام کاآغاز ،

کمیونٹی ممبرز کی شمولیت سے ہی پنجاب میں محفوظ ؛صحت منداور توانامعاشروں کی تعمیرممکن ہے : ڈی جی ریسکیو پنجاب

پیر 12 جنوری 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ 30لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد اب ریسکیو1122نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام تحصیلوں میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس(CBDRM) پروگرام کاآغاز کردیاہے ،جس کے ذریعے ہم محفوظ ، صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر کی جا سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس پروگرام (CBDRM)کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈزاسٹرمنیجمنٹ کے نمائندگان بشمول بر ئگیڈئیر(ر)ساجد نعیم ، کیپٹن آصف اقبال ، کیپسٹی بلڈنگ ماہرین بشمول وسیم احمد؛ ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی ونگ مس رقیہ بانوجاوید اور کورس کے شرکاء ایمرجنسی آفیسرزاورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر(RSOs) موجود تھے۔

(جاری ہے)

CBDRMکورس کا مقصد RSOsکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھاناہے تاکہ وہ اپنے اضلاع میں اس کورس کے ذریعے محفوظ معاشروں کے قیام کیلئے علاقائی سطح پرلوگوں میں شعوراجاگرکرسکیں اور ان کی شمولیت کو یقینی بنائیں ۔اس کورس سے معاشرے میں موجود خطرات کی نشاندہی کرنا اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے کمیونٹی ممبرز کو تیا ر کرناہے تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں خطرات کی نشاندہی کریں اور کسی بھی سانحہ کی صورت میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں۔

جس سے نہ صرف محفوظ صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر ہو گی بلکہ کیمونٹی ایمرجنسی ریسپارنس ٹیمز(CERTs)کی صورت میں مقامی لوگوں کو اپنے علاقوں کو محفوظ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیو1122این ڈی ایم اے کے باہمی اشتراک سے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر محفوظ معاشروں کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام میں شرکاء کو ڈزاسٹر ، فرسٹ ایڈ، آتشزدگی کے واقعات سے نبرد آزما ہونے کی تکنیک اور دیگر اقسام کی ایمرجنسیز پر بہتر انداز میں ریسپانڈ کرنا سکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ CERTsممبرز امن کے دنوں میں کمیونٹی واچ پروگرام کے ذریعے معاشرے میں ناسور عناصر پر نظر رکھ سکیں گے ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ شرکاء اس کورس میں سانحات کا جائزہ لینا، ریلیف منیجمنٹ ، ایمرجنسی پناہ گاہ، متاثرہ فیملی کا اعتماد بحال کرنا، ایمرجنسی میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور انکی بحالی جیسے عوامل کے بارے میں معلومات لیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو