بند کریں
صحت صحت کی خبریںملتان ،تین روزہ پولیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:52:15 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:45:09 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:45:09 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:24:47 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:23:23 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 20:56:09 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 20:29:37 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 18:56:13 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 18:54:44 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 18:52:11 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 18:38:39

ملتان ،تین روزہ پولیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم شروع

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) ضلع ملتان میں 2015کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ضلع بھر کی ایک سو پچاسی یونین کونسلوں میں سال دوہزار پندرہ کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ۔ مہم میں پانچ سال سے کم عمر آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کیلئے محکمہ صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سول ڈیفنس ، پولیس اور دیگر محکموں پر مشتمل ایک ہزار آٹھ سو اسی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو بس سٹینڈ ، سرکاری ہسپتالوں ، ریلوے سٹیشن سمیت مختلف جگہوں پر پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے میں مصروف رہے۔

مہم کے اختتام میں باقی رہ جانے والے بچوں کو چوتھے روز بھی پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

12/01/2015 - 20:56:09 :وقت اشاعت