خوف اور دہشت نے عوام کی نیند یں حرام کردی ہیں ،سراج ا لحق ،

جب تک اس استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی کا راج رہے گا، دنیا بھر میں دہشت گردی اور بدامنی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اسلام کی امن و محبت اور سلامتی کی تعلیمات کو پھیلنے سے رو ک رہے ہیں،سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

پیر 12 جنوری 2015 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سکولوں اور کالجوں کی دیواریں اونچی کرنے اور لوگوں کو بندوق بردار چوکیدار رکھنے کا پابند بنارہی ہے مگر عوام کے تحفظ کیلئے خودکچھ کرنے کو تیار نہیں ،دہشت گردی اور بدامنی کو روکنے کیلئے حکومت نے کبھی سنجیدہ رویے کا ثبوت دیا اورنہ ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے پتہ چلے کہ حکومت واقعی دہشت گردی روکنا چاہتی ہے ،قاتل اور ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں ،خوف اور دہشت نے عوام کی نیند یں حرام کردی ہیں مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ،حکمرانوں کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ انہیں عوام کے اندر پائی جانے والی شدید بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس کی ذرہ برابر پرواہ نہیں ۔

اسلام اور مدارس کو دہشت گردی کے مرتکب ٹھہرانے والوں نے گزشتہ 68سال سے قوم پر بدترین دہشت گردی مسلط کررکھی ہے ،لا الہ الا اللہ کے نعرہ پر وجود میں آنے والی مملکت میں ایک دن کیلئے اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قوم نے 35سال مارشل لاء اور باقی عرصہ جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو بھگتا مگر ایک دن کیلئے سکون نصیب نہیں ہوا جبکہ بد امنی کا سارا الزام عوام کے صدقات پر چلنے والے مدارس کے بے ضرر طلباء پر دھر دیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔سیرت کانفرنس سے نائب امیر حافظ محمد ادریس ،شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک ،جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان ،جمعیت اہل حدیث کے سیکریٹری جنرل حافظ ابتسام الہٰی ظہیر ،ڈاکٹر معراج الھدٰی صدیقی ،میاں مقصود احمد ،خلیق الزمان بٹ ،عمیر احمد خان اورمحمد انور گوندل نے بھی خطاب کیا۔

سیرت کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، نائب امیر اظہر اقبال حسن اور عبدالعزیز عابدبھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور بدامنی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اسلام کی امن و محبت اور سلامتی کی تعلیمات کو پھیلنے سے رو ک رہے ہیں ، دہشت گردوں کا اصل سرغنہ امریکہ ہے جس کی سرپرستی میں دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ،عراق افغانستان اور شام سمیت 13مسلم ممالک پر امریکہ نے جنگ مسلط کررکھی ہے ،امریکہ اور اس کے اتحادی اسلامی دنیا کے معدنی وسائل اور تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی تیل پیدا کرنے والے مسلم ممالک سے اپنی شرائط منوانے کیلئے کی جارہی ہے ،پاکستان پر ہمیشہ امریکی غلاموں کا تسلط رہا ،ملک میں پالیسی ساز اداروں پر امریکی سوچ کا قبضہ ہے جوہر صورت پاکستان میں اسلامائزیشن کو روکنا چاہتا ہے ،مٹھی بھرکرپٹ اشرافیہ نے ملکی وسائل اور اداروں پر قبضہ کرکے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے ،اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے والی وی آئی پی اور ایلیٹ کلاس غریب عوام کا ستحصال کررہی ہے ،استحصالی اور طبقاتی نظام کی بدولت عام آدمی اسمبلیوں یا اقتدار کے ایوان میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں خلافت اور شریعت کا وہ عادلانہ نظام نافذ کرنا چاہتی ہے جس میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے اور غریب کا بچہ بھی صدر اور وزیر اعظم کے بچوں کے ہمراہ ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی کا راج رہے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر سیاست معیشت اور معاشرت پرکفر کا نظام رہا تو محض عشق مصطفے ﷺ کے نعروں سے تبدیلی نہیں آئے گی ،حب رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ملک پر نظام مصطفے ٰﷺ کا نظام نافذ ہو،انہوں نے کہا کہ 99فیصد مسلمانوں کی آبادی والے ملک پر استعمار اور مغرب کے چند غلام حکمرانی کر رہے ہیں ۔مولانا امجد خان نے کہا کہ کفر کی یلغار کو روکنے کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو