انسانی بہبود کیلئے ذیا بطیس کا مرض چیلنج ہے،ادویات سازی میں تعلیمی و تحقیقی اداروں کا روزبروز کم ہوتا عملی کردار لمحہ فکریہ ہے،ڈاکٹر اقبال چوہدری

منگل 13 جنوری 2015 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے کہا ہے کہ انسانی بہبود کے لئے زیابطیس کا مرض ایک چیلنج ہے، جنوبی ممالک کے غریب عوام کو متاثر کرنے والے متعددامراض ابھی تک لاعلاج ہیں، ادویات سازی میں تعلیمی و تحقیقی اداروں کا روزبروز کم ہوتا ہواعملی کردار لمحہٴ فکریہ ہے۔

یہ بات انھوں نے منگل کوبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ کے موضوع پرجاری 4 روزہ پانچویں بین الاقوامی سمپوزیم کم ٹریننگ کورس (12 سے 15 جنوری) کے دوسرے روز اپنے لیکچر کے دوران کہی۔ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے زیرِ اھتمام اس بین الاقوامی سمپوزیم میں28 ممالک کے60 سے زائد بین الاقوامی سائنسدان اور محققین شرکت کررہے ہیں جبکہ سانسدانوں کی مجموعی تعداد 350 ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقبال چوھدری نے کہا ادویات سازی ایک وقت طلب، مشکل، مالی اور انسانی وسائل طلب کام ہے جو صرف کثیرالملکی کاروباری ادارے ہی سر انجام دے سکتے ہیں، ایک دوا کی تیاری میں تقریباً 18 سے 20 لاکھ ڈالر کا خرچہ آتا ہے۔ انھوں نے کہا افسوس کی بات یہ ہے کہ فارماسیوٹیکل ادارے صرف کاروباری بنیاد پر ادویا سازی کا کام انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی ممالک کے غریب عوام کو متاثر کرنے والے متعددامراض ابھی تک لاعلاج ہیں۔

انھوں نے کہا اینٹی بائیٹک ادویات کی تیاری اور تحقیق میں بڑھتا ہوا انحطاط دیگر انفیکشنز کو جنم دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا فارماسیوٹیکل اداروں کو ادویا سازی کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی سمپوزیم میں گزشتہ دو روز کے دوران متعدد ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں کے لیکچر ہوئے جس میں طلبہ و طالبات نے انہتائی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی