پولیو مہم میں ٹارگٹ پورانہ کرنے والے اضلاع کے ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او سے باز پرس ہوگی،

ڈیرہ غازی خان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچی کا خاندان نومبر میں لورالائی سے پنجاب منتقل ہوا،ہائی رسک اضلاع میں پولیو کی خصوصی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ ، مشیر صحت کی زیر صدارت پولیو کی صورتحال بارے ہنگامی اجلاس

منگل 13 جنوری 2015 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے حوالے سے ویکسینیشن کوریج کا مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے اضلاع کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ہیلتھ سے باز پرس کی جائے گی اور خراب کارکردگی کے سلسلہ میں ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پولیو کے خاتمہ کے لیے تمام سٹیک ہولڈر اداروں کو واضح ہدایات ہیں اور اس اہم مسئلہ پر کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے آفس میں پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں صوبے میں پولیو کی موجودہ صورتحال بارے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں9ماہ کی بچی پراونہ دختر باز گل میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں2014کے دوران پولیو کے کل کیسوں کی تعداد4ہوگئی ہے جبکہ پورے ملک میں پولیو کے کل 303مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں رپورٹ ہونے والے تمام پولیو کیسز کا تعلق مائیگریٹ پاپولیشن سے ہے اور ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہونے والی پولیو سے متاثرہ بچی پراونہ کا خاندان بھی نومبر 2014ء میں لورالائی بلوچستان سے نقل مکانی کر کے پنجاب آیا تھا اور یہاں بچی نے 10دسمبر 2014اور 5جنوری کو پولیو کے قطرے صرف 2 مرتبہ پیئے جو بچے میں پولیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیداکرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

اجلاس میں شریک عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر عبید السلام نے بتایا کہ بلوچستان میں2014ء کے دوران پولیو کے 29کیسز رپورٹ ہوئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کے بارے مزید تحقیق کرنے اور پولیو وائرس کی جینٹک ٹائپ کا پتہ چلانے کی بھی ہدایت کی تاکہ معلوم ہوسکے کہ پولیو وائرس پنجاب میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہ ہے یا اس کا تعلق کسی دوسرے علاقے سے ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عبید السلام ،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر اسلم چوہدری، ڈائریکٹر ہیلتھ (ای پی آئی)ڈاکٹر منیر احمد، یونیسف کے نمائندے اور دیگر ماہرین اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے ہائی رسک اضلاع اور یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی قومی مہم کے علاوہ خصو صی مہم (سپیشل کمپین) جاری رہے گی اور پولیو ٹیموں کا ہر بچے تک پہنچنے کا ٹارگٹ حاصل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو اس حوالے سے واضح احکامات جاری کئے جائیں اور فرائض میں کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی