حکومت پنجاب نے خواتین کے لئے ملازمت کا کوٹہ 15 فی صد کر دیا ہے جو احسن اقدام ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر،

خواتین کو ملازمت کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،سید ہارون احمد سلطان بخاری

منگل 13 جنوری 2015 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے مختلف این جی اوز سے ملاقات میں کہا ہے کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے جس کے ذریعے ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی ہراسگی کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور حکومت پنجاب نے اس ضمن میں پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا ہے تاکہ خواتین کو وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012 بارے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف اپنی شکایات درج کروا کر فوری انصاف حاصل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ2012 بارے آگاہی پروگرام ضلع لیہ، اوکاڑا اور ساہیوال میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہو چکا ہے او ر باقی اضلاع میں بھی مرحلہ وار جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر انہیں ملازمت کے لئے ساز گار اور جنسی ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں ملازمتی حقوق اور جنسی ہراسگی کی صورت میں اپنے دفاع بارے آگاہی حاصل ہو۔ خاتون صوبائی محتسب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ 15 فیصد کر دیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت خواتین کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جبکہ خواتین کی ترقی کے لئے مختلف سکیموں کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ خواتین اپنے لئے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں جنسی ہراسمنٹ سے پاک ملازمتی مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی