مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے‘ محمد ارشد جٹ

بدھ 14 جنوری 2015 16:13

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے محکمہ لائیوسٹاک چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے اور شیڈ کی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے جراثیم کش ادویات کااستعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک فارمرز خصوصاً مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت 75تا 80فارن ہائٹ تک رکھیں اور سردیوں میں ٹھنڈی ہوا کیلئے پلاسٹک کے پردے لگانے سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پلاسٹک کے پردوں سے شیڈ میں نمی کا خدشہ ہوتا ہے جس سے پرندے دم گھٹ کر مرسکتے ہیں اس لئے موٹے جینز کے پردوں کو استعمال میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیڈ میں تازہ ہوا کی آمدورفت کامناسب انتظام ہونا چاہیے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کاامکان بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ رات کو پردے نیچے کرتے وقت تازہ ہوا کیلئے تھوڑا بہت رستہ رکھیں۔ شیڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلئے ہیٹر یا بھٹی کا استعمال کیاجائے اوراس بات کا خیال رہے کہ دھواں جمع نہ ہو کیونکہ دھویں سے پرندوں کے پھیپھڑوں پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سردیوں میں پرندوں کو وٹامن ای دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈ سٹاف سے مشاورت و رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی