نجی کلینک بنانے کے لئے بلا سود قرضہ کی حد 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کا فیصلہ

شادی کے بعد ملازمت نہ کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز اپنے علاقے میں کلینک بنا کر خواتین اور بچوں کے علاج پر توجہ دیں ، نجی میڈیکل کالجز کے ساتھ نرسنگ سکولز کھولنے میں پی ایچ ایف تعاون کیلئے تیار ہے ‘ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 15 جنوری 2015 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ شادی شدہ لیڈی ڈاکٹرز جو ملازمت کا پیشہ اختیار نہیں کرتیں وہ اپنے گھر کے قریب پرائیویٹ کلینک بنا کر خواتین اور بچوں کے صحت کے مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں ، اس سلسلہ میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی ۔

انہوں نے یہ بات پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 15 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ایم ڈی فاؤنڈیشن اظہار احمد شیخ ، ایڈیشنل سیکرٹری ( آئی اینڈ سی ) ایم نعیم غوث ، اسسٹنٹ چیف پلاننگ آفیسر ( ہیلتھ ) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عظمیٰ حفیظ ، ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر میڈم زرین ، پروفیسر عیس محمد ( غیر سرکاری ممبر) محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ تربیت یافتہ نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نجی میڈیکل کالجوں کو نرسنگ سکول کھولنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ نجی میڈیکل کالجوں کے مالکان سے رابطہ کر کے ایک فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ اس بات کا اندازہ کیا جا سکے کہ ہر کالج کتنی نرسوں کی تعلیم و تربیت کے انتظامات کرنے کی کتنی کیپسٹی ہے تاکہ اس کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن قرضہ حسنہ دینے کے بارے کوئی فیصلے کر سکے ۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اکثر خواتین ڈاکٹرز شادی کے بعد ڈاکٹری پیشہ کو خیر باد کہہ دیتی ہیں اور سرکاری یا نجی ملازمت میں نہیں آتیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسی شادی شدہ خواتین ڈاکٹرز سے رابطہ کر کے انہیں اپنا کلینک قائم کرنے کے لئے ترغیب دی جائے اور سپیشل پیکیج کے تحت ایسی خواتین ڈاکٹرز کو PHF سے قرضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے گھر یا قریبی جگہ پر کلینک قائم کر کے اپنی کمیونٹی کی خدمت کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں لیڈی ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے اور ایسے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پوسٹ گریجوایٹ کرنے والی نرسز کو سٹائی پینڈ (Stipend) دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے ڈاکٹرز کو قرضہ جات دینے کا بنیادی مقصد صحت کی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے ایم ڈی پی ایچ ایف کو ہدایت کی کہ نجی میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ کو نرسنگ سکولز کھولنے کے سلسلہ میں خطوط تحریر کریں اور سلسلہ میں PHF قوائد و ضوابط کے مطابق ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی