بند کریں
صحت صحت کی خبریںریاستی دارلحکومت میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت پرخطباء کااحتجاج

صحت خبریں

وقت اشاعت: 16/01/2015 - 18:52:25 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 17:27:33 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 17:22:25 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 16:48:34 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 15:45:04 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 14:33:40 وقت اشاعت: 15/01/2015 - 23:32:00 وقت اشاعت: 15/01/2015 - 22:56:17 وقت اشاعت: 15/01/2015 - 21:58:45 وقت اشاعت: 15/01/2015 - 21:53:10 وقت اشاعت: 15/01/2015 - 20:20:07

ریاستی دارلحکومت میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت پرخطباء کااحتجاج

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء)ریاستی دارلحکومت میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت پرخطباء کااحتجاج،مذمتی قراردادیں منطور۔جامع مسجدخاتم النبیین میں مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، جامع مسجدسیکرٹریٹ میں مولاناعبدالخالق،جامع مسجدعثمانیہ میں مولاناعبدالمالک کشمیری،اشاعت القرآن میں قاری عبدالماجدتوحیدی،جامعہ مسجدمدینہ گوجرہ میں مولاناضیاء الحق ،یونیورسٹی مسجدمیں مولانااکرام الرشیداوردیگرنے مذمتی قراردادیں منظورکرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر حکومت آزادکشمیراورپاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت ملکی سطح پرمعاملات کانوٹس لے اور اقوام سے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ امن وامان کے قیام کے لیے ان اقدامات کوسنجیدگی سے لیں تاکہ ملک میں دہشتگردی اورانتہائی پسندی کاخاتمہ کیاجاسکے۔

مقررین نے کہاکہ یورپی ممالک میں یہ دعوے کییجاتے ہیں کہ وہ درختوں اور پرندوں اور جانوروں کے حقوق کے بھی محافظ ہیں،لیکن انھیں اتنی شرم نہیںآ تی کہ وہ آپ ﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کومشتعل کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ شخصی آزادی کامطلب یہ نہیں کہ مسلمانوں کے جذبات کو جسطرح مرضی آئے بھڑکایاجائے۔ ہمارے نبی کی توہین کی جائے۔ مقررین نے ریاست میں کرپشن اورمیرٹ کی پامالیوں کے باعث متاثر ہونے والے نظام زندگی کے مفلوج ہونے پر میرٹ کی بحالی کابھی مطالبہ کیا۔

16/01/2015 - 14:33:40 :وقت اشاعت