بند کریں
صحت صحت کی خبریںوفا قی سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 16/01/2015 - 23:31:34 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 23:28:54 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 22:27:16 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 22:20:54 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 21:34:56 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 21:17:42 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 19:32:42 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 19:06:52 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 18:52:25 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 17:27:33 وقت اشاعت: 16/01/2015 - 17:22:25

وفا قی سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) وفا قی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ایوب شیخ کی صدار ت میں کمشنر کراچی کے دفتر میں کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس نے کراچی کی گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اجلاس نے ان یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کے اگلے منصوبہ کی منظوری دی ۔

فیصلہ کیا گیا کہ حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم 24 جنوری سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی نگرانی میں شروع کی جا ئے گی۔ مہم کے نو راؤنڈ ہوں گے۔ ہر مہم تین روزہ ہو گی اور ہر پندرہ روز بعد شروع کی جا ئے گی۔جو اس سال مئی تک جا ری رہے گی۔ مہم کو زیا دہ مو ثر بنا نے کیلئے سیکورٹی کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ جامع حکمت عملی کے ساتھ سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی حکومت سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے خصو صی اقدامات کر ے گی۔اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈی آئی جی ریپڈ فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان،عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے،اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ، صوبائی کو آرڈینیٹرشہناز وزیر علی،، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر نے شر کت کی۔وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ پولیو قومی مسئلہ ہے۔

ملک میں پولیو وائرس کے خا تمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک سے پو لیو وائرس کے خاتمہ کے لئے قومی جذبہ سے کام کر نے کی ضرور ت ہے۔ اگر ملک میں پو لیو وائرس کے خاتمہ اور اسے پھیلنے سے روکنے کیلئے کو ششیں کامیاب نہیں ہوئیں اور متعلقہ اداروں نے اپنا کر دار مو ثر طور پر ادا نہیں کیا تو خدشہ ہے کہ اگلے سال ملک میں پو لیو مزید پھیلے گا جو دس گنا زیادہ تک بڑھ سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصو صی ہدایت ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کی کوششیں کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جا ئے۔کراچی کی حساس یو نین کونسلوں کی دشواریوں کا حکومت کو احساس ہے۔اس لئے حکومت نے حساس یو نین کو نسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو مو ثر بنانے کیلئے خصو صی سیکورٹی اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی سطح پر سیکورٹی کی ضروریات پو ری کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ریپڈ ریسپونس فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان مہم میں سیکورٹی کی نگرانی کریں گے۔ تمام تقاضوں اور حقائق کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کی حکمت عملی بنائی جا ئے گی اور سیکورٹی کے تمام تقاضے پو رے کر نے کیلئے اقدامات کریں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی کی حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشکلات کے باوجود پولیو کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

تمام حساس یو نین کونسلوں میں سو فیصد نتائج حا صل کر نے کی کو شش کر ر ہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، رضاکار، پولیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز سب ملک کر مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں۔ مہم کا روزانہ کی بنیا د پر جائزہ لیا جا تا ہے۔ کمیونٹی کے لو گوں کا تعاون بھی حا صل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر بچہ کو پو لیوکے قطرے پلانے کا ٹارگٹ حا صل کر نے کیلئے انسداد پو لیو مہم کو مزید مو ثر بنا یاجائے گا۔

16/01/2015 - 21:17:42 :وقت اشاعت