حکومت مدارس اور مذہبی طبقے کے خلاف جانبدارانہ اقدام سے گریز کرے،جمعیت علمائے اسلام کا حکومت کو انتباہ ،

کوائف جمع کرنے کے نام پر علماء اور طلبہ کو حراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے، مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان

جمعہ 16 جنوری 2015 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ مدارس اور مذہبی طبقے کے خلاف جانبدارانہ اقدام سے گریز کرے، کوائف جمع کرنے کے نام پر علماء اور طلبہ کو حراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے،مدارس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نبی آخرالزماں صلی الله علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی خاکوں کی اشاعت کے خلاف امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو۔

ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کراچی کے تحت جامعہ انوارالعلوم مہران ٹاوٴن کورنگی میں تحفظ مدارس وشہید اسلام کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا نصیرالدین سواتی، مولانا محمد غیاث، احسان الحق ٹکروی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر مولانا اعجاز مصطفیٰ، مفتی فیض الحق، مولانا نورالحق، قاری غلام رسول ناصر، مولانا فیض الرحمن عابد، مولانا نواز آزاد، مولانا حمادالله شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں شہر کے مختلف علاقوں سے علماء اور طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا راشد محمود سومرو نے حکومت کی جانب سے مدارس کو نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر قوتوں کی نظریں مدارس پر لگی ہوئی ہیں جو دراصل اسلام کے خلاف سازش ہے۔

ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن اور ان کے فنڈ کے بارے میں فکرمند ہیں انہیں این جی اوز کا فنڈ اور سرگرمیاں کیوں نظر نہیں آتی ہیں۔ علماء نے مدارس کے تحفظ کے لیے پہلے بھی قربانی دی ہیں اور آیندہ بھی دیں گے۔ مدارس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ کوائف نامے جمع کروانے کے نام پر علماء اور طلبہ کو حراساں کرنے کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے بصورت دیگر علماء سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ علماء کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر خالدمحمودسومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں بے نقاب کیا جائے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہماری اس پرامن جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ مدارس اور دینی اداروں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر مختلف مقررین اور شرکاء نے قرارداد کے ذریعے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعے کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے یوم احتجاج کی اپیل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں۔

کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالدمحمود سومرو کے اصل قاتلوں کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ انہیں سرعام پھانسی دی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو