وفا قی سیکریٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس ،کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وفا قی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ایوب شیخ کی صدار ت میں کمشنر کراچی کے دفتر میں کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس نے کراچی کی گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اجلاس نے ان یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کے اگلے منصوبہ کی منظوری دی ۔

فیصلہ کیا گیا کہ حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم 24 جنوری سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی نگرانی میں شروع کی جا ئے گی۔ مہم کے نو راؤنڈ ہوں گے۔ ہر مہم تین روزہ ہو گی اور ہر پندرہ روز بعد شروع کی جا ئے گی۔جو اس سال مئی تک جا ری رہے گی۔ مہم کو زیا دہ مو ثر بنا نے کیلئے سیکورٹی کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جامع حکمت عملی کے ساتھ سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی حکومت سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے خصو صی اقدامات کر ے گی۔اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈی آئی جی ریپڈ فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان،عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے،اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ، صوبائی کو آرڈینیٹرشہناز وزیر علی،، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر نے شر کت کی۔وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ پولیو قومی مسئلہ ہے۔

ملک میں پولیو وائرس کے خا تمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک سے پو لیو وائرس کے خاتمہ کے لئے قومی جذبہ سے کام کر نے کی ضرور ت ہے۔ اگر ملک میں پو لیو وائرس کے خاتمہ اور اسے پھیلنے سے روکنے کیلئے کو ششیں کامیاب نہیں ہوئیں اور متعلقہ اداروں نے اپنا کر دار مو ثر طور پر ادا نہیں کیا تو خدشہ ہے کہ اگلے سال ملک میں پو لیو مزید پھیلے گا جو دس گنا زیادہ تک بڑھ سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصو صی ہدایت ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کی کوششیں کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جا ئے۔کراچی کی حساس یو نین کونسلوں کی دشواریوں کا حکومت کو احساس ہے۔اس لئے حکومت نے حساس یو نین کو نسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو مو ثر بنانے کیلئے خصو صی سیکورٹی اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی سطح پر سیکورٹی کی ضروریات پو ری کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ریپڈ ریسپونس فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان مہم میں سیکورٹی کی نگرانی کریں گے۔ تمام تقاضوں اور حقائق کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کی حکمت عملی بنائی جا ئے گی اور سیکورٹی کے تمام تقاضے پو رے کر نے کیلئے اقدامات کریں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی کی حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشکلات کے باوجود پولیو کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

تمام حساس یو نین کونسلوں میں سو فیصد نتائج حا صل کر نے کی کو شش کر ر ہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، رضاکار، پولیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز سب ملک کر مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں۔ مہم کا روزانہ کی بنیا د پر جائزہ لیا جا تا ہے۔ کمیونٹی کے لو گوں کا تعاون بھی حا صل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر بچہ کو پو لیوکے قطرے پلانے کا ٹارگٹ حا صل کر نے کیلئے انسداد پو لیو مہم کو مزید مو ثر بنا یاجائے گا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی