میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز کے قیام سے خطہ میں طب کے شعبہ میں جدید تعلیم و تربیت اور سہولیات میسر آئیں گی،ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا،

طلبہ کا داخلہ صرف میرٹ پر ہوگا،پراجیکٹ پر 2ارب روپے کی لاگت آئے گی،پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا نے کہا ہے کہ بہاولپور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز(Rehabilitation Sciences) کے قیام سے اس خطہ میں طب کے شعبہ میں جدید تعلیم و تربیت اور سہولیات میسر آئیں گی۔ جہاں طلبہ کا داخلہ صرف میرٹ پر ہوگا۔

اس پراجیکٹ پر 2ارب روپے کی لاگت آئے گی۔وہ بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز کے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی کلاسسز کے اجراء کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر تحسین چیمہ،پروفیسر ڈاکٹر مظہر عتیق،ملک حبیب الله بھٹہ،ایم پی اے ڈاکٹر وسیم اختر،ڈاکٹر رانا محمد طارق خان، ڈاکٹر خالد فہیم،ڈاکٹ جمیل شاہین،ڈاکٹر اعجاز لطیف،ڈاکٹر محمد جاوید خان،ڈاکٹر محمد طارق ملک،صدر ہیومن رائٹس مبین قریشی،جاوید چوہدری ایڈووکیٹ،ڈاکٹر منیر اظہر،فیکلٹی ممبرز،طلباء و طالبات،والدین اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے میڈیکل کا یہ نیا ادارہ نئے ویژن اور نئی سوچ کے ساتھ جنوبی پنجاب میں قائم ہو رہاہے جو بہت خوش آئند بات ہے اس سے نہ صرف روزگار ملے گا بلکہ ذہین طلبہ کو میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کاموقع بھی ملے گا۔پروفیسر ڈاکٹر تحسین چیمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپوراحمد پور شرقیہ میں جدید طرز کا بہاولپور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی خوبصورت اور دلکش عمارت تعمیر کی جائے گی۔

جس میں فزیکل تھراپی،بہاولپور کالج آف نرسنگ کالج آف فارمیسی اور کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز کے شعبہ جات قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ کیئر میں تیزی سے تبدیلی آر ہی ہے اور بڑی تعداد میں میڈیکل کے پرائیویٹ ادارے قائم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اعلیٰ کوالٹی کی میڈیکل کی تعلیم دی جائے۔

انہوں نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں بہت تعلیم یا فتہ اور تجربہ کار فیکلٹی ممبر شامل کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر تحسین چیمہ نے کہا کہ کالج کی عمارت بہاولپور کا ثقافت کی عکاسی اور اس میں جدید اور قدیم طرز کی عمارت کا امتزاج ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ غریب، مستحق مریضوں اور نادار طلبہ کیلئے ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے۔جس میں مخیر حضرات کو شامل کیا گیا ہے۔

ملک حبیب الله بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا شہر بہاولپور تعلیمی لحاظ سے آکسفورڈ،ہارورڈ اور کیمبرج بنتا جا رہا ہے جہاں اعلیٰ کوالٹی کے سکول،کالج اور یونیورسٹی قائم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کا شعبہ ہنر مند افراد پیدا کرتا ہے اور یہ لوگ ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق صابر نے کالج اور اسکے مختلف شعبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

محسن شاہین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 15ایکٹر اراضی پر کالج قائم کیا جائے گا اس پراجیکٹ کے تحت ابتداء میں 300بیڈ کا ہسپتال قائم کیا جائیگا جس کے بعد میں پانچ سو سے سات سو بیڈ تک توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالج کی عمارت ساڑھے چار لاکھ مربع فٹ پر محیط ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظہر الحق عتیق اور ڈاکٹر عبدالشکور نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی