ضلع میرپور میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کا آغاز

پیر 19 جنوری 2015 15:19

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ضلع میرپور میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محمد بشیرچوھدری ، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر احمد چوہدری، ایس پی چوہدری منشی خان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر روبینہ عدالت، اورسیز رہنما چوہدری جمیل تبسم ، ایگزیکٹو مانیٹرنگ آفیسرPPHIبشارت راجہ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرامت اللہ چوہدری،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ، WHOکی نمائندہ ڈاکٹر شازیہ خوشحال خان ، ڈاکٹرفاطمہ یعقوب، ڈاکٹر فرحت ظفر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر PMپروگرام ، ڈاکٹر صائمہ ایوب، ڈاکٹرماریہ ذوالفقارڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر میرپور،بشیر احمد راجہ چیف ٹیکنیشن,عبدالماجد خان چیف ٹیکنیشن ،سٹاف ممبران اور معززین شہرنے بھی شرکت کی .اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد بشیرچوھدری نے بتایا کے پولیوایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاؤ کے لئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ اس سہ روزہ مہم کے دوران ضلع میرپور میں 5سال تک کی عمر کے 76120سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ضلع میرپور کو 04زون میں تقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گے ہیں۔ WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن میرپور،ٹاون کمیٹی اسلام گڑھ ،چکسواری اور میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ساتھ ساتھ 20یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئے 48یونین کونسلز/وارڈ انچارجز مقرر کئے گئے ہیں ۔

ان انچارج ہا کی نگرانی میں5 سال تک کی عمر کے 76120بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 191موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر یونین کونسل کی سطح پر ضلع بھر کے مراکز صحت پر 39فکسڈ سینٹراور شہرکے داخلی اور خارجی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہم مقامات پر والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے بچوں کیلئے 19مختلف ضروری مقامات پر ٹرانزٹ پوانٹس بھی بنائے گئے ہیں انھوں نے عوام الناس،سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلوائیں ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر میرپور نے کہا کہ آزاد کشمیرکے داخلی اور خارجی راستوں ، شہری اور دہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی انتھک محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم کامیاب رہی ہیں اور ابھی تک آزاد کشمیر میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ کرکے نئی نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جائے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی