اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت ،

کراچی میں پولیو ٹیم پر اس سے قبل بھی فائرنگ کے کئی واقعات ہوچکے ہیں ،کوئی بھی سفاک دہشت گرد قانون کی گرفت میں نہیں لیا گیا ، قائد ایم کیو ایم

پیر 19 جنوری 2015 21:58

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی تبسم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں پولیو ٹیم پر اس سے قبل بھی فائرنگ کے کئی واقعات ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود فائرنگ میں ملوث کوئی بھی سفاک دہشت گرد قانون کی گرفت میں نہیں لیا جاسکا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے اور انسداد پولیو ٹیم پر حملہ اور اے ایس آئی تبسم کی شہادت کا ایک اور واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور لوگوں کی جان مال کا تحفظ تو کجا بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے سرگرم انسداد پولیو کی ٹیموں کے تحفظ کیلئے بھی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے مظاہرے کے سواکوئی مثبت اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو ٹیم پر حملہ میں ملوث سفاک دہشت گرد بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض میں مبتلا کرکے ملک کے معماروں کو معذور اوراور ان کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے اے ایس آئی تبسم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور شہر میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی